1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ميں حالات بہتری کی جانب گامزن يا بدتری کی جانب؟

5 اکتوبر 2020

ايک مطالعے ميں يہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی شہریوں کی اکثريت اقتصادی طور پر بے يقينی صورت حال سے دوچار ہے۔ گو کہ پانچ فيصد شہريوں نے ملک کے مثبت سمت ميں بڑھنے کا کہا مگر کئی شعبوں ميں بے يقينی کی فضا بھی قائم ہے۔

https://p.dw.com/p/3jS0D
Pakistan Karatschi Börse
تصویر: Imago Images/ZUMA Press/PPI

گلوبل ريسرچ فرم اپسوس کے ايک تازہ سروے ميں شامل ہر بيس ميں سے صرف ايک پاکستانی شہری نے موجودہ اقتصادی حالات کو اطمينان بخش قرار ديا جبکہ ہر پانچ ميں سے چار کی رائے ميں حالات اور بھی بگڑ سکتے ہيں۔ ہر پانچ ميں سو دو پاکستانی شہری اپنے ذاتی مالی حالات کو نازک يا غير مستحکم سمجھتے ہيں اور پچاس فيصد شہریوں کی رائے ميں آئندہ مہينوں ميں اس صورت حال ميں مزيد بدتری کا امکان ہے۔ ہر دس ميں سے ايک پاکستانی شہری يہ سمجھتا ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران اس کی نوکری جا سکتی ہے۔

پچھلے سال صرف سترہ فيصد شرکاء نے معاشی حالات کو اچھا قرار ديا جبکہ اس سال يہ تعداد تيئس فيصد رہی۔ پاکستانی شہريوں کی نظر ميں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے جس ميں اس سال گيارہ فيصد کا اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔ علاوہ ازيں افراط زر اور غربت بھی بڑے مسائل ميں شامل ہيں۔

اگر صوبوں پر باريکی سے نگاہ ڈالی جائے، تو پنجاب اور خير پختونخوا کے رہائشيوں نے بد عنوانی کو سب سے اہم مسلئلہ قرار ديا جبکہ سندھ کے باسیوں نے لوڈ شيدنگ کو اہم مسلئلہ قرار ديا۔

پاکستانی معیشت میں بہتری، کیا یہ سچ ہے؟

افغانستان ميں ہزاروں پاکستان مخالف عسکريت پسند موجود، اقوام متحدہ

گلوبل ريسرچ فرم اپسوس کے اس سروے کے مطابق پاکستان کے صرف پانچ فيصد شہريوں نے موجودہ حالات پر بہت زيادہ اطمينان کا اظہار کيا ہے۔ پچھلے سال اسی طرز کے مطالعے ميں شامل صرف چار فيصد پاکستان شہريوں کا کہنا تھا کہ ملک جس راہ پر گامزن ہے، وہ اس سے بہت زيادہ مطمئن ہيں۔

سروے ميں شامل بائيس فيصد نے اطمينان کا اظہار کيا۔ اکتيس فيصد کچھ حد تک عدم اطمينان کی کيفيت ميں تھے جب کہ تينتاليس فيصد قطعی طور پر غير مطمئن تھے۔ گلوبل ريسرچ فرم اپسوس کے رواں سال کے سروے کے نتائج ميں يہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت زيادہ مطمئن افراد کی تعداد پانچ فيصد ہے۔ چھبيس فيصد مطمئن ہيں، پينتيس فيصد کچھ حد تک غير مطمئن اور چونتيس فيصد کافی غير مطمئن۔

ع س / ع ا (مقامی ذرائع ابلاغ)