1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

روس کو شکست دینا 'ناممکن' تاہم جنگ کا خاتمہ ممکن ہے، پوٹن

9 فروری 2024

روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ یوکرین پر منحصر ہے۔ ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ روس کو شکست دینا 'غیر ممکن' بات ہے۔

https://p.dw.com/p/4cCsl
روسی صدر پوٹن
روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس کو شکست دینا نا ممکن ہے اور جلد یا بہ دیر اس جنگ کا نتیجہ ایک معاہدے کی صورت میں نکلے گاتصویر: Tucker Carlson Network/REUTERS

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ روس کو شکست دینا ''ناممکن'' ہے۔ دائیں بازو کے خیالات کے فاکس نیوز کے سابق میزبان ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک طویل انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنگ کا خاتمہ یوکرین کے ہاتھ میں ہے۔

روسی اور چینی صدور نے امریکی 'مداخلت' کی مذمت کی

پوٹن نے کہا کہ روس کا پولینڈ یا لاتویا پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ روسی قید میں وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ایون گرشکووچ کو جیل سے رہا کرنے کا ایک معاہدہ بھی ممکن ہے۔

یوکرین میں روس کی فتح لبرل ورلڈ آرڈر کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوگی، جرمن چانسلر

روسی صدر کا کہنا تھا، ''اب تک، میدان جنگ میں روس کو اسٹریٹجک طور پر شکست دینے کے بارے میں ہنگامہ خیز باتیں اور چیخ و پکار ہوتی رہی ہے لیکن بظاہر انہیں اب یہ اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ یہ نتائج حاصل کرنا بہت مشکل ہے، میری رائے میں تو یہ ناممکن ہے۔''

یوکرین جنگ کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کا اہم فیصلہ آج

کریملن کا کہنا ہے کہ پوٹن نے کارلسن کو انٹرویو دینے سے اتفاق اس لیے کیا، کیونکہ ان کا نقطہ نظر بہت سے دیگر مغربی خبر رساں اداروں کی برعکس یوکرین کے تنازعے کی ''یک طرفہ'' رپورٹنگ سے مختلف تھا۔

یورپی یونین کے رہنما یوکرین کے لیے 50 ارب یورو کے امدادی پیکج پر متفق

واضح رہے کہ فوکس نیوز کے سابق میزبان کارلسن کو سازشی نظریات پھیلانے کے لیے جانا جاتا ہے اور انہیں گزشتہ برس قدامت پسند امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے بغیر کوئی وجہ بتائے برطرف کر دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے انٹرنیٹ پر پوٹن کے انٹرویو کے پوسٹ کیے جانے سے قبل ہی اس کا اثر کم کرنے کے لیے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ''یاد رکھیں، آپ ولادیمیر پوٹن کو سن رہے ہیں۔ اور آپ کو ان کی کسی بھی بات کو اہمیت نہیں دینا چاہیے۔''

پوٹن اور کارلسن
کریملن کا کہنا ہے کہ پوٹن نے کارلسن کو انٹرویو دینے سے اتفاق اس لیے کیا، کیونکہ ان کا نقطہ نظر بہت سے دیگر مغربی خبر رساں اداروں کی برعکس یوکرین کے تنازعے کی ''یک طرفہ'' رپورٹنگ سے مختلف تھاتصویر: Tucker Carlson Network/Zuma Press Wire/dpa/picture alliance

پولینڈ اور لاتویا میں کوئی دلچسپی نہیں

فروری سن 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے کسی امریکی نے پوٹن کا پہلی بار انٹرویو کیا، جس میں انہوں نے روسی زبان میں بات کی اور یوکرین پر روسی حملے کی ذمہ داری کییف پر ڈالی۔

صدر زیلنسکی کی روسی یوکرینی جنگ میں مزید شدت کے خلاف تنبیہ

انہوں نے اصرار کیا کہ دونوں ممالک اپریل سن 2022 میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں دشمنی ختم کرنے سے متعلق ایک معاہدے پر متفق ہونے کے راستے پر تھے، تاہم جیسے ہی کیف کے قریب سے روسی فوجیوں نے انخلاء کیا یوکرین مبینہ طور پر اس سے پیچھے ہٹ گیا۔

پوتن نے مزید کہا کہ ''جلد یا بہ دیر اس کا نتیجہ ایک معاہدے کی صورت میں نکلے گا۔''

اس سوال پر کہ کیا روس نیٹو کے رکن ملک پولینڈ میں فوج بھیجنے پر غور کرے گا، پوتن نے کہا: ''صرف ایک صورت میں، اگر پولینڈ روس پر حملہ کرتا ہے۔ کیوں؟  اس لیے کہ ہمیں پولینڈ، لاتویا یا کسی اور جگہ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہم ایسا کیوں کریں گے؟ ہمیں اس کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے۔''

امریکہ ہتھیاروں کی سپلائی بند کرے

امریکی قانون سازوں میں ابھی بھی یہ بحث جاری ہے کہ آیا یوکرین کی جنگی کوششوں کو مزید رقم فراہم کی جائے یا نہیں۔ ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی یوکرین کی امداد کے خلاف بھی ہیں۔

روسی صدر پوٹن نے کہا کہ امریکہ کو اپنے اہم گھریلو مسائل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا: ''میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اس معاملے پر کیا کہہ رہے ہیں اور ہم امریکی قیادت کو کیا بتا رہے ہیں۔ اگر آپ واقعی لڑائی بند کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کی ضرورت ہے۔''

ان کا مزید کہنا تھا، ''کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ روس کے ساتھ بات چیت کی جائے؟ ایک معاہدہ کرتے ہیں۔ آج جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے، اس کو اس طرح سے سمجھتے ہوئے کہ روس آخر تک اپنے مفادات کے لیے لڑتا رہے گا۔''

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ بارہا کہ چکا ہے کہ یہ کییف پر منحصر ہے کہ وہ روسی حکام کے ساتھ کب بات چیت میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، ڈی پی اے، روئٹرز)

روسی فوجیوں کی بیویوں کا احتجاج ماسکو پہنچ گیا