1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈائنوسارز کے ڈھانچوں میں سرمایہ کاری، ایک نرالا شوق

30 اپریل 2023

کروڑوں سال قدیم ڈائنوسارز کے ڈھانچوں کی ملٹی ملین ڈالرز میں نیلامیوں کے بعد اب اس شعبے میں سرمایہ کاری کافی دھیمی ہو رہی ہے۔ کیا یہ صرف کچھ وقت کا بوم تھا یا پھر نایاب ہڈیوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بحال ہو سکتی ہے؟

https://p.dw.com/p/4QG0v
امریکہ ٹی ریکس ڈائنوسار کھوپڑی
تقریباً تیس ملین ڈالر میں فروخت ہونے کے بعد 'اسٹین دی ٹی ریکس‘  نے تاریخ رقم کر دیتصویر: Mary Altaffer/AP Photo/picture alliance

ٹائرینوسارز  (ٹی ریکس)   نامی ڈائنوسار کا نایاب ڈھانچہ کون اپنی ملکیت نہیں بنانا چاہے گا؟ اس سے پڑوسیوں کو ڈرایا بھی جاسکتا ہے اور اسے نمائش کے لیے پیش کر کے کمائی بھی کی جا سکتی ہے۔ ویسے بھی یہ ہیں تو نایاب، لہٰذا ان کی مالی قدر میں تو اضافہ ہوتا جائے گا۔ ان  دیو قدامت گوشت خور جانداروں  کے ڈھانچوں کو چوری کرنا بھی آسان عمل نہیں ہوتا۔ مگر سوال یہ ہے کہ ڈائنوسارز کی باقیات میں پیسے لگانا ایک منافع بخش سرمایہ کاری ہو گی؟

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے حکام نے ان تمام پہلوؤں پر اس وقت ضرور غور کیا ہو گا جب انہوں نے سن 2020 میں 67 ملین سال قدیم ٹی ریکس کی کھوپڑی خریدنے کے لیے اکتیس اعشاریہ آٹھ ملین یورو کی بولی لگائی تھی۔ یہ کسی بھی نیلامی میں فروخت ہونے والا اب تک کا سب سے مہنگا فوسل ہے اور اس کی قیمت اصل تخمینے سے چھ سے آٹھ ملین ڈالر زیادہ ہے۔

ٹائرینوسارز  (ٹی ریکس)  نامی ڈائنوسار کا نایاب ڈھانچہ
ٹائرینوسارز (ٹی ریکس) نامی ڈائنوسار کا نایاب ڈھانچہتصویر: Edgar Su/REUTERS

ابوظہبی میں یہ عجائب گھر سن 2025 میں کھلنے والا ہے۔ اس میں 37 فٹ طویل (11 میٹر)، اور 13 فٹ اونچے نر ڈائنوسار کا ڈھانچہ نمائش کے لیے پیش کرنے کے لیے وسائل موجود ہیں۔ یہ اضافی عناصر کے ساتھ 188 ہڈیوں سے بنا ہے، جو کہ دراصل سن 1987 میں جنوبی ڈکوٹا میں دریافت کیا گیا تھا۔

سن 1902 کے بعد سے دریافت ہونے والے پچاس سے زائد  ٹائرینوسارز ٹی ریکس  کے ڈھانچے دنیا بھر کے مختلف نیچرل ہسٹری میوزیمز میں موجود ہیں۔ چوبیس لاکھ سال کے عرصے میں ان کی تعداد لگ بھگ ڈھائی ارب بتائی جاتی ہے۔

ڈائنوسارز کے شوقین نقالوں سے ہوشیار رہیں!

کرسٹیز کا شمار آرٹ کی خرید و فروخت کرنے والے کاروباری اداروں میں ہوتا ہے لیکن یہ واحد ایسا مرکز نہیں جہاں ڈائنوسارز کی مہنگی ہڈیاں  خریدی جاسکیں۔ سوتھبیز، ڈروٹ اور ہیریٹیج آکشنز بھی ڈائنوسارز کی باقیات کی نیلامی سے ملین ڈالرز کا کاروبار کر چکے ہیں۔

گزشتہ برس کرسٹیز اور سوتھبیز کی جانب سے بیس سے پچیس ملین ڈالر کی دو نیلامیاں محض اس لیے روک دی گئیں کیونکہ ماہرین نے ڈھانچوں میں جڑی کئی جعلی ہڈیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ڈھانچے کو مکمل کرنے کے لیے مصنوعی جوڑوں کا استعمال عام بات ہے لیکن خریداروں کو اس بارے میں تمام تر تفصیلات سے آگاہ کرنا بھی لازمی ہے۔

سرمایہ کاری کے لیے چند اہم ہدایات

کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کی طرح بڑے یا چھوٹے فوسلز کو چیک کرتے ہوئے مندرجہ ذیل نکات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

اپنی طرف سے اچھی طرح مکمل تحقیق کر لیں۔ آپ کے پاس جتنی زیادہ معلومات ہوگی اتنا اچھا ہے۔ تمام فوسلز نایاب نہیں ہوتے، اور اس میں کئی اصلی بھی نہیں ہوتے۔ بعض اوقات بحال کی گئی اشیاء کافی حد تک تبدیل کی جاتی ہیں یا پھر ان کی شناخت درست طریقے سے نہیں کی گئی ہوتی۔

اپنی استطاعت کے مطابق بہترین چیز خریدیں اور ساری رقم ایک ہی آئٹم پر نہ لگائیں۔ وسیع تر سرمایہ کاری ہمیشہ ایک اچھا منصوبہ ہوتا ہے۔

ارجنٹینا میں ڈائنوسار کی باقیات کی تحقیق
ارجنٹائن میں سخت کھوپڑی والے ڈائنوسار کا ڈھانچا برآمدتصویر: Jose Luis Carballido/CTyS-UNLaM/AFP

ایسی چیزیں خریدیں جن کی اصلیت ثابت کی جاچکی ہے۔ ان کا ٹریک ریکارڈ اور ملکیت کی واضح تفصیلات موجود ہوں۔ اگرچہ اس سے مستقبل میں فائدے کی ضمانت تو نہیں ملے گی لیکن آئندہ فروخت کرنے کے لیے کچھ رہنمائی ضرور ملے گی۔

انتہائی ضروری فوسلز کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ   ری پراڈکشن رائٹس  بھی ملیں۔ ڈائنوسار کے ڈھانچے کی ملکیت کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ کے پاس اس کا ٹریڈمارک ہے۔ مثال کے طور پر ابوظہبی میں اسٹان کے نئے مالکان کے پاس ری پروڈکشن کے حقوق نہیں ہیں۔ یہ رائٹس بلیک ہِل انسٹیٹیوٹ آف جیولوجیکل ریسرچ کے پاس ہیں، جنہوں نے ٹی ریکس کے کاسٹس فروخت کیے ہیں۔

اس کے علاوہ خریدار کو فوسلز فروخت کرنے والے پر اعتماد کرنا ہوگا جو کہ یقیناﹰ ایک مشکل عمل ہے۔ لہٰذا خریداری سے قبل اچھی طرح جانچ پڑتال کیجیے کہ یہ فوسلز واقعی اصلی ہیں اور کاغذی کارروائی کی بھی تصدیق کیجیے۔

آخر میں ضروری نہیں کہ جو فوسلز  خریدے گئے ہیں وہ خریدار کو لاکھوں کا فائدہ پہنچائیں بعض اوقات ایسی نایاب ہڈیوں سے صرف ہمسایوں اور دوستوں کو ہی متاثر کیا جا سکتا ہے۔

ع آ / ا ا (ٹموتھی روکس)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں