یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ کئی ممالک میں ریکارڈ حد تک زیادہ درجہ حرارت نوٹ کیا جا رہا ہے تو جگہ جگہ جنگلات میں آگ بھی لگی ہوئی ہے۔ یہ صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کہیں بہت دیر نہ ہو جائے۔