1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

کملا ہیرس کو ڈیموکریٹ مندوبین کی زبردست حمایت

23 جولائی 2024

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹ کی امیدوار نامزدہونے کے لیے پارٹی کے کافی مندوبین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ کملا ہیرس متوسط طبقے کو مضبوط کرنے کے ساتھ اپنی انتخابی ترجیحات کا خاکہ پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

https://p.dw.com/p/4icR3
کملا ہیرس
اپنی مہم کے ہیڈکوارٹر میں عملے سے بات کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کے دن تک 106 دن باقی بچے ہیں اور اس وقت کے دوران ہمیں کافی محنت کرنی ہےتصویر: picture alliance/dpa

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے ایک سروے میں پیر کے روز بتایا گیا کہ نائب امریکی صدر کملا ہیرس کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں نامزدگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے درکار 1,976 مندوبین سے زیادہ کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

امریکہ: بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار اور کملا ہیرس کی حمایت فیصلہ

 ہیرس نے کہا کہ انہیں ''وسیع حمایت'' حاصل کرنے پر ''فخر'' ہے اور اب وہ نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کرنے کی منتظر ہیں۔

امریکی الیکشن: ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی قبول کر لی

پارٹی کے مندوبین وہ لوگ ہوتے ہیں، جنہیں پارٹی کی اہم نامزدگی تقریب ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن (ڈی این سی) میں اپنے انتخابی علاقے کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

ٹرمپ کے نائب صدارتی امیدوار وینس کی بھارتی نژاد اہلیہ

یہ کنونشن آئندہ یکم اگست سے سات اگست کے درمیان ہو گا اور اب تک جن مندوبین نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے اگر وہ سب ان کے ساتھ رہتے ہیں، تو ان کی نامزدگی یقینی ہے۔

ٹرمپ پر نکتہ چینی

اس دوران کملا ہیرس نے اپنے ممکنہ مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کو 'پیچھے' لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ''ہمارے ملک کو ایک ایسے دور میں واپس لے جانا چاہتے ہیں جب ہمارے بہت سے ساتھی امریکیوں کو مکمل آزادی اور حقوق تک حاصل نہیں تھے۔ لیکن ہم ایک ایسے روشن مستقبل پر یقین رکھتے ہیں جس میں تمام امریکیوں کے لیے جگہ ہو۔''

کملا ہیرس
کملا ہیرس نے اپنے ممکنہ مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کو 'پیچھے' لے جانا چاہتے ہیںتصویر: Alex Brandon/AP Photo/picture alliance

انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ''ہم ایک ایسے مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، جہاں ہر شخص کے پاس نہ صرف جانے کا موقع ہو، بلکہ آگے بڑھنے کا موقع ہو۔''

جو بائیڈن کورونا وائرس سے متاثر، انتخابی مہم میں شرکت منسوخ

اپنی پوسٹ میں ہیریس نے پالیسی کے اہداف پر زور دیا، جیسے چھٹی کے ساتھ ساتھ بچوں کی سستی دیکھ بھال اور صحت کی دیکھ بھال۔ انہوں نے کہا، ''مڈل کلاس کی تعمیر میری صدارت کا ایک اہم مقصد ہو گا۔''

قاتلانہ حملے کے بعد زخمی ٹرمپ پہلی بار منظر عام پر

پیر کی شام ولیمنگٹن ڈیلاویئر میں اپنی مہم کے ہیڈکوارٹر میں عملے سے بات کرتے ہوئے ہیرس نے کہا: ''ہمارے پاس الیکشن کے دن تک 106 دن باقی ہیں اور اس وقت کے دوران ہمیں کچھ محنت کرنی ہے۔''

امریکی سیاسی رہنماؤں پر قاتلانہ حملوں کی تاریخ

انہوں نے کہا کہ ''ہماری مہم کے ہمیشہ سے ہی دو مختلف ورژن رہے ہیں، جس کو ہم اپنے ملک کے مستقبل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس کا ایک رخ مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے، دوسرا ماضی پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے ملک کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔۔۔۔ ہم ایک روشن مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، جو تمام امریکیوں کے لیے مواقع فراہم کرتا ہے۔''

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز)

چینی تارکین وطن امریکہ پہنچنے کی جلدی میں کیوں؟