1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کے سو برس، یادگاری تقریبات

عاطف بلوچ Martin, Michael
11 نومبر 2018

جرمن چانسلر میرکل اور فرانسیسی صدر ماکروں نے فرانسیسی علاقے ریتھونز کا دورہ کیا، جہاں ٹھیک سو برس قبل پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی خاطر ایک تاریخی معاہدہ ہوا تھا۔ ان دونوں رہنماؤں نے ایک یادگاری تقریب میں بھی شرکت کی۔

https://p.dw.com/p/382zs
Merkel und Macron Gedenkstätte Compiegne Erster Weltkrieg | Waffenstillstand 1918
تصویر: picture-alliance/dpa/K. Nietfeld

فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے چھپن کلومیٹر دور واقع کومپیئنئے کے جنگلات کو تاریخ میں ایک اہم حیثیت حاصل ہے۔ گیارہ نومبر سن انیس سو اٹھارہ کے دن اسی مقام پر واقع ریتھونز میں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی خاطر ایک ڈیل طے کی گئی تھی۔

 جرمنوں اور اتحادی فورسز نے سن 1918 میں 11ویں ماہ کی گیارہ تاریخ کو گیارہ بجے کے قریب ٹرین کی ایک بوگی میں ایک ابتدائی معاہدہ کو حتمی شکل دی تھی کہ چار سالہ عالمی جنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اسی دن کی یاد تازہ کرنے کی خاطر جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اس مقام کا دورہ کیا اور پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ اس موقع پر ان دونوں رہنماؤں نے علامتی طور پر دستخط کرنے کی تقریب کو دہرایا۔

پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کے سو برس مکمل ہونے پر ویک اینڈ پر کئی یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں 67 ممالک کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔

پہلی عالمی جنگ کو دنیا کی تاریخ کی بدترین جنگی مہم قرار دیا جاتا ہے۔ اس چار سالہ تنازعے میں فرانسیسی فوج کے 1.4 جبکہ دو ملین جرمن سپاہی لقمہ اجل بن گئے تھے۔ یہ جنگ سن 1914 تا سن 1918 جاری رہی۔ اس جنگ میں مجموعی طور پر چالیس ملین افراد ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔ اس جنگ میں 70 ملین فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔

اس جنگ کے خاتمے کے سو برس مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کی خاطر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو بھی فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔ فرانس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس مناسبت سے یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

لندن میں منعقد ہونے والی ایک ایسی ہی تقریب میں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر شرکت کر رہے ہیں۔ اتوار کے دن منعقد ہونے والی اس تقریب میں ملکہ الزبتھ کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے بھی شامل ہوں گی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں