1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فوج میں خواتین کی بھرتی، کنوارے پن کا ٹیسٹ اب نہیں ہو گا

11 اگست 2021

انڈونیشی فوج نے بھرتی ہونے والی خواتین کے لیے کنوارہ ہونے کے ٹیسٹ کو ختم کر دیا ہے۔ اس اقدام کو انڈونیشیا میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3yqIL
Indonesien | ACEH Militär
تصویر: Hotli Simanjuntak/picturealliance/dpa

انڈونیشی فوج میں نئی خواتین کیڈٹس کی بھرتی کے لیے ایک مناسب پیش رفت کا اعلان فوج کے سربراہ نے کیا ہے۔ اس تناظر میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ بھی جکارتہ حکومت اور فوج سے گزشتہ برسوں میں متعدد مرتبہ مطالبہ کر چکی ہے۔ اندرون انڈونیشیا بھی خواتین کے حقوق کی تنظیمیں اس ٹیسٹ کی مناسبت سے اپنا احتجاج ڈھکے چھپے انداز میں جاری رکھے ہوئے تھیں۔

انڈونیشیا، کوڑے مارنے والی خواتین کا دستہ تیار

انڈونیشی فوج کے سربراہ کا بیان

مشرقِ بعید کے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کی فوج کے چیف آف اسٹاف انڈیکا پرکاسا نے صحافیوں کو بتایا کہ اب فوج میں بھرتی کے لیے کسی خاتون کے باکرہ ہونے کا ٹیسٹ نہیں کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل انڈیکا پرکاسا نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ فوج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوان مردوں اور عورتوں کے ٹیسٹس مساوی ہونے ضروری ہیں اور ان میں کسی قسم کا فرق نہیں رکھا جائے گا۔

Indonesien | Joko Widodo | Jubiläum Polizei
انڈونیشیی فوج کے چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ اب فوج میں بھرتی کے لیے کسی خاتون کے باکرہ ہونے کا ٹیسٹ نہیں کیا جاتاتصویر: President Secretary/Muchlis Jr

اس مناسبت سے انڈونیشی فوج کے سربراہ کے ترجمان جولیئس وِدجوجونو نے اپنے چیف آف اسٹاف کے تازہ بیان کی تصدیق کرتے ہوئے یہ ضرور واضح کیا کہ بحری فوج میں شمولیت کی خواتین کے حاملہ ٹیسٹ ابتدائی طبی چیک اپ میں شامل ہے لیکن اس میں بھی کنوارے ہونے کا ٹیسٹ نہیں لیا جاتا۔

انڈونیشی ایئر فورس کے ترجمان اندمان گیلانگ کا کہنا ہے کہ ایئر فورس میں بھرتی ہونے والی کسی خاتون کے کلینیکل ٹیسٹس کا مقصد یہ ہے کہ اس کی بیضہ دانی یا اووریز یا رحم میں کسی سسٹ کی موجودگی تو نہیں یا کوئی پیچیدگی تو نہیں پائی جاتی، جو ملازمت میں مشکل کا باعث ہو۔ گیلانگ نے بھی بتایا کہ ایئر فروس میں بھی بھرتی لے لیے اب ورجِن ہونے کا کوئی ٹیسٹ نہیں لیا جاتا۔

’کورونا وائرس بھی بیوی جیسا ہے، برداشت کریں‘: انڈونیشی وزیر

فوج کا سابقہ موقف

ماضی میں بھرتی ہونے والی خاتون کے باکرہ ہونے کے ٹیسٹ کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا تھا۔ اس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ اس ٹیسٹ کی بنیاد خاتون امیدوار کے اخلاقی اقدار سے جڑے ہونے سے تھی۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا موقف ہے کہ کسی ںوجوان خاتون کے باکرہ ہونے کے لیے ہائمن کی موجودگی کوئی سائنسی توجیح نہیں ہے اور نہ ہی اس کی عدم موجودگی سے یہ تعین ہو سکتا ہے کہ جنسی فعل کیا جا چکا ہے۔

خیرمقدم

اندونیشی انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ خواتین پر تشدد کی نگرانی کرنے والے ایک انڈونیشی ادارے Commission on Violence Against Women کے سربراہ اینڈی ینترییانی نے کہا ہے کہ اس اقدام کی ضرورت بہت پہلے سی تھی اور ایسے ٹیسٹ کی اہمیت کبھی بھی نہیں رہی۔

AirAsia-Maschine mit 162 Menschen vermisst 28.12.2014
انڈونیشی فضائیہ میں بھی بھرتی ہونے والی خواتین کے ورجن ٹیسٹ کو بھی ختم کر دیا گیا ہےتصویر: Reuters//Antara Foto/Jessica Helena Wuysang

ہیومن رائٹس واچ سے منسلک انسانی حقوق کے ریسرچر اندریاس ہورسونو نے اپنے خیرمقدمی بیان میں کہا کہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔ ہورسونو کے مطابق سن 1965 میں بھرتی ہونے والی ایک سو سے زائد خواتین نے بتایا ہے کہ انہیں 'ٹو فنگر ٹیسٹ‘ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انڈونیشیا میں خواتین سے متعلق متنازعہ فیصلے

ہیومن رائٹس واچ

امریکی شہر نیویارک میں قائم انسانی حقوق کے انٹرنیشنل ادارے نے انڈونیشی فوج میں ڈاکٹر کی جانب سے کسی بھرتی ہونے والی خاتون کے کنوارے ہونے کے قدیمی 'ٹُو فِنگر ٹیسٹ‘ کو ایک ظالمانہ اور استحصالی عمل قرار دے رکھا تھا۔ اس تناظر میں حقوق کے اس ادارے نے ایک انکوائری رپورٹ بھی مرتب کی تھی۔

اس رپورٹ کے لیے مطلوبہ مواد سن 2014 اور سن 2015 میں جمع کیا گیا تھا۔ اس بین الاقوامی ادارے نے سن 2017 کے بعد سے مسلسل انڈونیشی فوج کی قیادت اور جکارتہ حکومت سے اس ٹیسٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ شروع کر رکھا تھا۔

ع ح/ک م (روئٹرز)