1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

علی بابا نے دراز کو خرید لیا

8 مئی 2018

راکٹ انٹرنیٹ ایس ای  نامی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ نے جنوبی ایشائی ای کامرس پلیٹ فارم ’دراز‘ کو مکمل طور پر خرید لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2xN0V
Jack Ma / Ma Yun Auftritt beim WEF in Davos 23.01.2015
تصویر: F. Coffrini/AFP/Getty Images

راکٹ انٹرنیٹ کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علی بابا نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ اس نے کتنی رقم کے عوض دراز کو خریدا ہے۔ دراز کی بنیاد 2012 میں پاکستان میں رکھی گئی تھی اور تب سے یہ آن لائن شاپنگ کی بہت مقبول ویب سائٹ بن گئی ہے۔ آج دراز بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا اور نیپال میں بھی کام کر رہی ہے۔ ان پانچ جنوبی ایشائی ممالک کی کل آبادی 460 ملین  ہے اور ان میں سے ساٹھ فیصد 35 سال سے کم عمر ہیں۔ میڈیا کے لیے جاری بیان میں لکھا گیا ہے کہ اس ملکیت کی تبدیلی اور رقوم کی ادائیگی کے بعد بھی دراز پاکستان میں اسی نام کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھے گا۔

پاکستان اور علی بابا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

راکٹ انٹرنیٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دراز کی علی بابا کو فروخت ظاہر کرتی ہے کہ راکٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی ترقی میں اہم کردار بھی ادا کر سکتی ہےاور مارکیٹ پر چھائی ہوئی کمپنیوں سے علیحدگی بھی اختیار کر سکتی ہے۔ اس کمپنی کا کہنا ہے،’’ علی بابا کے زیر انتظام جانا دراصل دراز کمپنی میں کام کرنے والی ٹیم کی کامیابی ہے۔‘‘

ای کامرس کی چینی کمپنی علی بابا کچھ عرصے سے پاکستانی مارکیٹ میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ گزشتہ برس اس نے پاکستان کی وزارت برائے کامرس کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے تھے اور اس سال کے آغاز سے دراز کے ساتھ بات چیت کر رہی تھی۔

گوادر ایکسپو میں دنیا بھر سے 500 مندوبین کی شرکت