پاکستان اور علی بابا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
16 مئی 2017پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق اس مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ای کامرس کی سب سے بڑی کمپنی علی بابا کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے علی بابا کے ایگزیکٹیو چئیرمین جیک ما سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا،’’ علی بابا ایک ایسی کمپنی ہے جس نے نہ صرف آن لائن کاروبار کیا بلکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔‘‘
اس مفاہمتی یاداشت کے تحت پاکستان اور علی بابا کمپنی پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی برآمدات کو ای کامرس کے ذریعے بڑھانے پر کام کریں گے۔ علی بابا کی جانب سے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو تربیت بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں معاشی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار کو بھی بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔
’سی پیک کے ذریعے سات لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا‘
اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان نئے اہم معاہدے
اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشیت میں بہتری پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ای کامرس پر توجہ دی جائے۔