1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

عالمی ٹیکس قوانین: ’انقلاب‘ چند ہفتوں میں، جرمن وزیر خزانہ

26 مئی 2021

جرمن وزیر خزانہ اولاف شولس نے کہا ہے کہ بڑی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے کم سے کم لازمی کارپوریٹ ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق موجودہ عالمی قوانین میں ’انقلابی تبدیلیوں‘ پر اتفاق رائے اب چند ہی ہفتوں کی بات ہے۔

https://p.dw.com/p/3u09f
ان ’انقلابی‘ تبدیلیوں کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی کے کراس بارڈر حقوق کا بھی نئے سرے سے تعین کر دیا جائے گاتصویر: picture-alliance/Zoonar/Wolfilser

جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وفاقی جرمن وزیر خزانہ شولس پُرامید ہیں کہ بڑے بڑے بین الاقوامی کاروباری اداروں پر مختلف ممالک میں لگائے جانے والے مختلف شرح کے ٹیکسوں سے متعلق عالمگیر سطح پر ایک 'بڑی پیش رفت‘ کی صورت میں اتفاق رائے چند ہفتوں کے اندر اندر ہو سکتا ہے۔

ٹیکس چوروں نے یورپی حکومتوں کے پچاس ارب یورو چرا لیے

Berlin I Finanzminister Scholz will Schuldenbremse ab 2023 wieder einhalten
وفاقی جرمن وزیر خزانہ اولاف شولستصویر: Michael Sohn/AP/picture alliance

اولاف شولس نے اپنے فرانسیسی ہم منصب برُونو لمیئر کے ساتھ مل کر بدھ چھبیس مئی کے روز ایک ورچوئل نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا، ''یہ نئے عالمی قوانین صرف کم از کم گلوبل کارپوریٹ ٹیکس کا احاطہ ہی نہیں کریں گے بلکہ ان کے ذریعے متعلقہ ممالک کی قومی سرحدوں سے باہر تک ڈیجیٹل خدمات پیش کرنے والے کاروباری اداروں سے ٹیکسوں کی وصولی کے معاملات بھی حل کر لیے جائیں گے۔‘‘

پاکستان میں ٹیکس چوری کیسے روکی جا سکتی ہے؟

جرمن وزیر خزانہ نے کہا، ''ہم عنقریب اپنی منزل پر پہنچنے والے ہیں۔ جی ٹوئنٹی، جی سیون اور تنظیم برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کی طرف سے ہر سطح پر مذاکرات تقریباﹰ ہر روز جاری ہیں۔‘‘

ٹیکس چوروں کی جنتیں کہاں کہاں، آکسفیم کی فہرست جاری

شولس نے فرانسیسی وزیر خزانہ کے ساتھ مل کر مزید کہا، ''میں بہت پُر امید ہوں کہ آئندہ صرف چند ہی ہفتوں میں ہم انٹرنیشنل کارپوریٹ ٹیکسوں کی ادائیگی میں انقلاب پر متفق ہو جائیں گے۔ ان تبدیلیوں میں کم از کم گلوبل کارپوریٹ ٹیکس بھی شامل ہو گا اور ان میں ٹیکسوں کی وصولی کے حقوق کا بھی نئے سرے سے تعین کر دیا جائے گا۔‘‘

م م / ع ا (روئٹرز، ڈی پی اے)