1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’وائٹ ہیلمٹ‘، اسرائیلی فوج کی شام میں ریسکیو کارروائی

22 جولائی 2018

اسرائیلی نے ایک غیرمعمولی فوجی کارروائی کے ذریعے جنوبی شامی علاقوں سے سینکڑوں وائٹ ہیلمٹ امدادی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو ریسکیو کر کے اردن پہنچا دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/31sYX
Syrien Krieg 2016 | Weißhelme | Evakuierungstraining in Ostghuta
تصویر: Getty Images/AFP/A. Almohibany

جنوبی شامی علاقوں میں شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور اسی تناظر میں امدادی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے 800 ریسکیو ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیلی فوج نے اردن پہنچا دیا ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ ان افراد کو برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی روانہ کر دیا جائے گا۔

اردن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ سے رابطہ کیا گیا ہے، تاکہ ان آٹھ سو افراد کو مغربی ممالک میں بسایا جا سکے۔

امریکی اتحادی شام کا جنوب مغربی حصہ خالی کرتے ہوئے

شامی فورسز گولان ہائٹس سے دور رہیں، اسرائیل کی دھمکی

ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے اس حکومتی بیان میں کہا گیا ہےکہ برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا کی جانب سے اس وعدے کے بعد کہ ان افراد کو جلد ہی قبول کیا جائے گا، اردن نے انہیں اپنے ہاں جگہ دی ہے۔ ان افراد کی زندگیوں کو شام میں خطرات لاحق تھے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’یہ شامی افراد شہری دفاع کے شعبے میں شامی اپوزیشن کے زیرقبضہ علاقوں میں کا کرتے تھے، تاہم ان علاقوں پر شامی فوج کے حملے کے بعد انہیں یہ علاقہ چھوڑنا پڑا۔ ‘‘

واضح رہے کہ شہری دفاع کی تنظیم وائٹ ہیملٹ فوری امدادی کارروائیوں کے لیے سن 2013ء میں قائم کی گئی تھی اور اسے مغربی ممالک کی حمایت حاصل رہی ہے۔ اس تنظیم کا کام باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں فضائی حملوں، شیلنگ یا بم دھماکوں کے بعد فوری امدادی کارروائیاں کر کے زخمیوں کی جان بچانے کا تھا۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد القیاد نے کہا ہے کہ ان شامی ریسکیو ورکرز کو ’فقط انسانی ہم دردی کی بنیادوں‘ پر قبول کیا گیا ہے، کیوں کہ ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے۔ القیاد نے کہا ہے کہ ریسکیو کیے جانے والے یہ افراد کو ایک خاص علاقے تک محدود کیا گیا ہے اور یہیں سے انہیں تین ماہ کے اندر اندر جرمنی، برطانیہ اور کینیڈا روانہ کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل اسرائیل فوج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شام میں ایک غیرمعمولی آپریشن کر کے وائٹ ہیلٹ ریسکیو ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو بچا لیا گیا ہے۔

ع ت، ع ح (اے ایف پی)