1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سفر و سیاحتایشیا

جاپان کے معروف ماؤنٹ فیوجی کا منظر اوجھل کیوں کر دیا گیا؟

21 مئی 2024

ایک جاپانی قصبے میں حکام نے پریشان ہو کر برف سے ڈھکے معروف فُیوجی پہاڑ اور سیاحوں کے درمیان ایک رکاوٹ کھڑی کر دی ہے، تاکہ سیاحوں کو قوانین توڑنے سے باز رکھا جا سکے۔ اکثر سیاح پہاڑ کی تصاویر کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4g5xY
فیوجی پہاڑ کے منظر میں تصویر لینے کا شوق
فیوجی کاواگوچیکو میں تصویر لینے کے چکر میں ہجوم لگ جاتا ہے، جس سے مقامی لوگ برسوں سے کافی پریشان ہوتے رہے ہیںتصویر: Philip Fong/AFP

جاپان کے ایک قصبے کے حکام نے، جو معروف ماؤنٹ فیوجی کے انتہائی خوبصورت نظاروں میں سے ایک کے لیے کافی معروف ہے، منگل کے روز ایک بہت بڑا جال لگا کر مکمل طور پر پہاڑ کے نظارے کے لیے رکاوٹ کھڑی کر دی، تاکہ سیاح فوٹو لینے کے چکر میں وہاں بھیڑ لگا کر خراب سلوک کرنے کے مرتکب نہ ہوں۔

جاپان واقعی ایک ’زینوفوبک‘ ملک ہے؟

فیوجی کاواگوچیکو میں تصویر لینے کے چکر میں ہجوم لگ جاتا ہے، جس سے مقامی لوگ برسوں سے کافی پریشان ہوتے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے لیے بہترین تصویر حاصل کرنے کے چکر میں سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے ساتھ ہی سیاح قصبے کے ٹریفک قوانین کو بھی توڑتے ہیں۔

ٹوکیو: چیری بلاسم دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین کا ہجوم

پارکنگ کے قوانین اور تمباکو نوشی پر پابندی جیسے اصول و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے، سیاح اکثر برف سے ڈھکے اس مقدس پہاڑ کی تصویر کے لیے قصبے کے کسی بھی خاص مقام میں گھس جاتے ہیں۔

جاپان میں تیرہ ملین ڈالر کی نو سو لگژری گھڑیاں ’لاپتہ‘

فیوجی کاواگوچیکو قصبہ ٹوکیو سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر مغرب میں واقع ہے۔

فیوجی پہاڑ
حکام نے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں کی جانب سے سکیورٹی کی وارننگ کو نظر انداز کرنے کے بعد یہ رکاوٹ کھڑی کرنا ہی آخری سہارا بچا تھاتصویر: Philip Fong/AFP/Getty Images

حکام نے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ سیاحوں کی جانب سے سکیورٹی کی وارننگ کو نظر انداز کرنے کے بعد یہ رکاوٹ کھڑی کرنا ہی آخری سہارا بچا تھا۔

جاپان: ہیلتھ سپلیمنٹس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک، متعدد بیمار

پیر کے روز حکام نے ایک بیان میں کہا کہ 3776 میٹر اونچے پہاڑ کے یاماناشی کی جانب یوشیدا کے راستے پر پیدل سفر کرنے والوں کے لیے یکم جولائی سے 10 ستمبر کے درمیان کوہ پیمائی کے موسم کے لیے نئے اصول متعارف کروائے ہیں۔

مثال کے طور پر وہ لوگ جو ماؤنٹ فُیوجی کی سب سے مشہور پگڈنڈیوں میں سے ایک پر چڑھنا چاہتے ہیں، انہیں اب پہلے سے ریزرویشن

 کرانا ہوگا اور اس کی فیس بھی ادا کرنا ہو گی، کیونکہ اس مقام پر سیاح بہت زیادہ گندگی پھیلاتے ہیں، جبکہ بہت سے وہ لوگ جو جلدی میں ''تیزی سے چڑھنے'' کی کوشش کرتے ہیں، وہ زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

ص ز/ ج ا (اے  ایف پی، اے پی)

جاپانی کرنسی ین کی قیمت میں کمی، سیاحوں کی چاندی