1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سفر و سیاحتجاپان

ٹوکیو: چیری بلاسم دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین کا ہجوم

5 اپریل 2024

بہار کا انوکھا اور منفرد نظارہ جاپان کا مشہور چیری بلاسم سیزن ہر سال کی طرح اس بار بھی دنیا بھر سے شائقین کی ایک بڑی تعداد کو ٹوکیو کی طرف کھینچے لایا ہے۔

https://p.dw.com/p/4eTgA
Japan, Tokio | Kirschblüte
تصویر: Rodrigo Reyes Marin/ZUMA/picture alliance

 اس سال گرچہ جاپان میں سرد موسم کی طوالت کی وجہ سے چیری بلاسم سیزن نسبتاً تاخیر سے جلوہ افروز ہوا تاہم ٹوکیو شہر اس کے شائقین کی غیر معمولی تعداد سے بھرا ہوا ہے۔

چیری کا پھول، جسے جاپانی زبان میں ''ساکورا‘‘ کہا جاتا ہے، جاپانی قوم کا پسندیدہ پھول ہے۔  لوگ اکثر ساکورا درخت کی چھاؤں اور ان پھولوں کی مسحور کُن خوشبو سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان درختوں کے نیچے پارٹیاں کرتے ہیں۔

Japan, Tokio | Kirschblüte
ٹوکیو ان دنوں سیاحوں کا گڑھ بنا ہوا ہےتصویر: Tomohiro Ohsumi/Getty Images

ان پھولوں کی گرتی ہوئی پنکھڑیاں، بھینی بھینی خوشبو، پکنک اور شراب نوشی ٹوکیو شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔

کینیڈا سے آنے والی 36 سالہ ودیوت لکشمن نے کہا کہ انہوں نے چیری بلاسم کے نظارے  اپنے ملک میں بھی دیکھے ہیں مگر اس پیمانے پر ان کا  اس انداز میں کھلنا یقیناً منفرد اور دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا،''اف یہ منظر پاگل کر دینے والا ہے۔‘‘

Japan, Tokio | Kirschblüte
دنیا بھر سے شائقین ٹوکیو پہنچے ہوئے ہیںتصویر: Stanislav Kogiku/SOPA/Sipa USA/picture alliance

چیری بلاسم عام طور سے مارچ کے اواخر سے اپریل کے اوائل تک عروج پر ہوتا ہے اور اسی وقت جاپان میں ایک نیا تعلیمی اور کاروباری سال شروع ہوتا ہے۔

یہ منظر واقعی '' دم بخود‘‘ کر دینے والا ہے، یہ کہنا ہے 47 سالہ سلور شیا کا جو ایک امریکی سیاح ہیں اور اپنی 11 سالہ بیٹی کے ساتھ ایک ماہ سے ٹوکیو میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ''ہم تقریباً ایک ہفتے میں واپس جانے والے ہیں اور ہم گھبرا رہے تھے، پریشان تھے کہ کہیں اس سال کا چیری بلاسم ہم مس نہ کر دیں۔‘‘

Japan, Tokio | Kirschblüte
چیری بلاسم اور ٹوکیو کی شامتصویر: Stanislav Kogiku/picturedesk.com/picture alliance

دوسرے لوگ بھی ان انوکھے پھولوں کی بہار ختم ہونے کی فکر میں تھے۔ کینیڈا سے آئی ہوئی 30 سالہ ستیہ کنڈولا نے کہا،'' ہم ہر روز چیری کے پھولوں کا انتظار کرتے رہے۔‘‘ ۔ ان کا مزید کہنا تھا،'' ہم کل جا رہے ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں کہ آخری دن ہمیں چیری بلاسم کا بھر پور منظر دیکھنے کو مل ہی گیا۔‘‘

نیدرلینڈز میں پھولوں کا دن

ک م/ ش ر(اے پی)