1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: منی پور پولیس اور آسام رائفلز آمنے سامنے

جاوید اختر، نئی دہلی
10 اگست 2023

تین ماہ سے زیادہ گزرنے کے باوجود شمال مشرقی صوبے منی پور میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ریاستی پولیس اور مرکزی نیم فوجی دستے آسام رائفلزکے درمیان حالیہ جھڑپ نے ایک نئی پیچیدہ صورت حال پیدا کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/4Uzhn
آسام رائفلز کے جوان منی پور میں گشت کرتے ہوئے
آسام رائفلز کے جوان منی پور میں گشت کرتے ہوئےتصویر: ARUN SANKAR/AFP

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں اب ایک نئی تشویش ناک صورت حال نے کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ منی پور کی ریاستی پولیس نے تشدد پر قابو پانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں تعینات مرکزی نیم فوجی دستے آسام رائفلز کے خلاف ایک مجرمانہ شکایت درج کرائی ہے۔

یہ نئی پیش رفت اس سرحدی علاقے میں پیش آنے والے ایک تازہ واقعے کے بعد ہوئی ہے، جس نے خطے میں تعینات مختلف سکیورٹی فورسز اور مقامی حکام کے مابین پیچیدہ تعلقات اور سماجی اوردرپیش سیاسی اور سماجی چیلنجز کو اجاگر کردیا ہے۔

مودی حکومت کے خلاف بھارتی پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک

آسام رائفلز ایک طرف جہاں داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے وہیں وہ بھارت۔ میانمار سرحد کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ لیکن اس کے طریقہ کار پر اکثر سوالا ت اٹھائے جاتے رہے ہیں جو نیم فوجی دستے اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان وجہ نزاع بن جاتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آسام رائفلز اور منی پور پولیس کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جس کی وجہ سے دونوں حکومتی فورسز ایک دوسرے کا موثر تعاون نہیں کرتے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آسام رائفلز اور منی پور پولیس کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جس کی وجہ سے دونوں حکومتی فورسز ایک دوسرے کا موثر تعاون نہیں کرتےتصویر: AFP

حالیہ تنازع کیا ہے؟

بھارت سرکار نے منی پور میں امن و قانون بحال کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی فورسیز تعینات کر رکھے ہیں لیکن تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کررکھا ہے جب کہ انٹرنیٹ خدمات مسلسل معطل ہیں۔

منی پور کے واقعات پر اب امریکہ، برطانیہ کا بھی اظہار تشویش

منی پور پولیس اور آسام رائفلز کے درمیان تعطل کا واقعہ 5 اگست کو بشنوپور ضلع میں پیش آیا۔ اس سے قبل قبائلی کوکی عسکریت پسندوں نے ہندو میتئی کے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔ منی پور پولیس کا الزام تھا کہ آسام رائفلز کے جوان مشتبہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن میں رخنہ ڈال رہے تھے۔ جب کہ آسام رائفلز نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔ اس بات پر دونوں فورسز کے درمیان زبردست تکرار ہوگئی اور منی پور پولیس نے آسام رائفلز پر ڈیوٹی میں رخنہ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک کیس درج کرادیا۔

تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعطل کی ایک وجہ دونوں حکومتی فورسز کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جس کی وجہ سے آسام رائفلز اور منی پور پولیس ایک دوسرے کا موثر تعاون نہیں کرتے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ دونوں ہی کا دائرہ کار منی پور ہے، جس کے سبب کنفیوژن اور ممکنہ تصادم کی صورت پیدا ہوتی رہتی ہے۔

منی پور تشدد: اقلیتی قبائلی خواتین کو برہنہ پریڈ کرایا گیا

اس معاملے نے سیاسی صورت حال بھی اختیار کرلی ہے۔ حکمراں بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ ریاست سے آسام رائفلز کو ہٹا کر وہاں کسی دوسرے نیم فوجی دستے کو مستقل طورپر تعینات کیا جائے۔

یہ ایک سنگین معاملہ ہے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منی پور میں دونو ں سکیورٹی فورسز کے درمیان پیش آنے والا یہ واقعاہ داخلی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد کی گونج یورپی پارلیمان میں

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی پور میں کم از کم پچا س سے ساٹھ مسلح گروپ سرگرم ہیں۔ ایسے میں سکیورٹی فورسز کے درمیان باہمی ربط کی کمی اور عدم اعتماد سے عسکریت پسندوں کو ہی فائدہ ہوگا۔ اور اس طرح کے نسلی تصادم اور خانہ جنگی ریاست کی سرحدوں کو پار کرکے دوسرے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

بھارت: منی پور نسلی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین