1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایلون مسک کا جسٹن ٹروڈو پر'اظہار کی آزادی کو کچلنے' کا الزام

2 اکتوبر 2023

ایلون مسک نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب کینیڈا نے اسٹریمنگ سروسز کے لیے رجسٹر کرانا لازمی قرار دیا۔ اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو حکومت کا یہ اقدام 'آزادی اظہار کو کچلنے' کے مترادف ہے۔

https://p.dw.com/p/4X1vJ
ایلون مسک نے  لکھا، ٹروڈو کینیڈا میں آزادی اظہار کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ شرمناک"
ایلون مسک نے لکھا، ٹروڈو کینیڈا میں آزادی اظہار کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ شرمناک"تصویر: Gonzalo Fuentes/REUTERS

 اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای اوایلون مسک صحافی اور مصنف گلین گرین والڈ کی ایک پوسٹ کا جواب دے رہے تھے جو انہوں نے کینیڈا حکومت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا۔

جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے پچھلے دنوں ایک فیصلہ کیا ہے جس کی رو سے آن لائن اسٹریمنگ سروسز کو ''ریگولیٹری کنٹرولز"کے لیے حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) غلط معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ، یورپی یونین

گلین والڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا،"کینیڈا کی حکومت دنیا کی سب سے جابرانہ آن لائن اسکیموں میں سے ایک سے لیس ہے، اس نے اعلان کیا ہے کہ پوڈ کاسٹ چلانے والی تمام آن لائن اسٹریمنگ سروسز کو باضابطہ طورپر حکومت کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہئے تاکہ ان پر ریگولیٹری کنٹرول نافذ کیا جاسکے۔"

یہ فیصلہ 'شرمناک' ہے

گلین والڈ کے ٹوئٹ کے جواب میں ایلون مسک نے ان کا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ٹروڈو کینیڈامیں آزادی اظہار کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شرمناک۔"

ٹویٹر نے مسک کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پابندی لگا دی

خیال رہے کہ کینیڈا کے ریڈیو اور ٹیلی وژن کمیونیکیشن کمیشن (سی آر ٹی سی) نے جمعے کے روز "کینیڈا کے براڈکاسٹنگ فریم ورک کو "جدید بنانے اور آن لائن اسٹریمنگ سروسز کو کینیڈین اور مقامی مواد میں بامعنی شراکت کو یقینی بنانے" کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹروڈو حکومت پر آزادی اظہار کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا گیا ہو۔

  جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے اسٹریمنگ سروسز کے لیے رجسٹر کرانا لازمی قرار دیا ہے
جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے اسٹریمنگ سروسز کے لیے رجسٹر کرانا لازمی قرار دیا ہےتصویر: Sean Kilpatrick/The Canadian Press/AP/picture alliance

 ٹروڈو پر ماضی میں بھی آزادی اظہار کے خلاف الزامات

فروری 2022 میں جسٹن ٹروڈو نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے لیے ہنگامی اختیارات کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ان کی حکومت کو ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کو کچلنے کے لیے زیادہ اختیارات مل سکیں۔ یہ ٹرک ڈرائیور اس وقت کورونا ویکس کو لازمی بنانے کے فیصلے کی مخالفت کررہے تھے۔

کینیڈا:  مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی نافذ

اسٹریمنگ سروسز کے متعلق جسٹن ٹروڈو حکومت کا تازہ فیصلہ کینیڈا کے وزیر اعظم کی جانب سے آزادی اظہار کے حوالے ان کے بیانات کے برخلاف ہے، جو انہوں نے چند ماہ قبل دیے تھے۔

ٹروڈو نے خالصتان علیحدگی پسند رہنماوں کی جانب سے علیحدہ خالصتان ریاست کے مطالبات کے متعلق بیانات پر اپنی حکومت کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا نے اپنے شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت دی ہے۔ انہوں نے خالصتانی علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا تھا۔

کینیڈا سے بھارت مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بھارت نے تاہم ان الزامات کی تردید کی ہے اور خالصتان حامیوں کی سرگرمیوں پر اوٹاوا کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے کی نکتہ چینی کی تھی۔

ج ا/ ص ز (نیوز ایجنسیاں)