1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

ایف سولہ طیارے دفاع کو مزید مضبوط بنائیں گے، صدر زیلنسکی

20 اگست 2023

یوکرینی پائلٹوں نے ایف سولہ جنگی طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ ادھر یوکرینی صدر اپنے دورہ یورپ کے دوران روس کے خلاف جنگ میں زیادہ عسکری مدد حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4VNAL
Rumänien Ukrainische Piloten werden mit der Flugausbildung auf der F-16 beginnen
تصویر: Gianluca Vannicelli/IPA/picture alliance

یوکرینی وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے تصدیق کر دی ہے کہ یوکرینی پائلٹوں کو ایف سولہ طیارے اڑانے کی تربیت دینا شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ اس تربیتی عمل کو مکمل ہونے میں چھ ماہ یا اس سے بھی زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

دو دن قبل ہی امریکہ نے کہا کہ تھا کہ یوکرینی پائلٹوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد ان کو ایف سولہ جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ کییف حکومت جدید امریکی جنگی سازوسامان چاہتی ہے تاکہ روسی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے اپنے دورہ یورپ کے دوران بروز اتوار نیدرلینڈز میں اعلیٰ ڈچ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وہ سویڈن کے بعد دی ہیگ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کییف حکومت کو امریکی ایف سولہ جنگی طیارے نیدرلینڈز اور ڈنمارک دیں گے۔

روسی میزائل حملے، درجنوں یوکرینی شہری ہلاک و زخمی

متعدد یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا روسی دعویٰ

صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیارے موصول ہونے سے وہ اپنے عوام کا زیادہ بہتر انداز میں تحفظ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روسی جارحیت میں شہریوں کی سلامتی چاہتے ہیں اور ان جنگی طیاروں سے یوکرینی فوج زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔

صدر زیلنسکی اس دورے کے دوران ڈچ وزیر اعظم مارک رٹے سے بھی ملیں گے۔ رٹے کی حکومت کی کوشش ہے کہ یوکرین کو زیادہ سے زیادہ ایف سولہ طیارے فراہم کیے جائیں۔ تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ کتنے جنگی جہاز کییف کو مل سکیں گے۔

یوکرین F16 جنگی طیاروں سے روس پر حملہ کرنا چاہتا ہے؟

یوکرینی شہر پر حملہ اور اقوام متحدہ کی مذمت

اقوام متحدہ نے شمالی یوکرینی شہر چرنیف میں کیے گئے روسی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ گزشتہ روز مبینہ روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں سات یوکرینی شہری ہلاک جبکہ تقریبا ڈیڑھ سو زخمی ہو گئے تھے۔

ہلاک شدگان میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ اس حملے میں مجموعی طور پر پندرہ بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے نے اس کارروائی کو 'بھیانک عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یوکرین کو جرمن لیوپارڈ ون ٹینک کون دے رہا ہے؟

روس ’عالمی تباہی‘ برپا کرنا چاہتا ہے، زیلنسکی

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے بھی اس اس خونریز حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یوکرینی عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ماسکو پر ڈرون حملے ناکام بنا دیے، روس

روس نے کہا ہے کہ ماسکو اور اس کے گرد و نواح میں یوکرینی ڈرون حملوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ماسکو پر حملہ کرنے کی یہ دوسری کوشش تھی۔

یوکرین پر روسی جارحیت کے جواب میں روس میں بغیر پائلٹ کے ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں لیکن کییف حکومت اس بارے میں عمومی طور پر خاموش ہی رہتی ہے کہ روسی سرزمین پر اس طرح کے حملے کون کر رہا ہے۔ تاہم یوکرینی حکام روس پر ڈرون حملوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔

ع ب/ ش ر (خبر رساں ادارے)

ایف سولہ جنگی طیارے یوکرین کو دیے جا سکتے ہیں