1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی پابندیوں کا ممکنہ جواب، ایرانی سائبر حملے

8 اگست 2018

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی پابندیوں کے جواب میں ایران سائبر اٹیک کر سکتا ہے۔ امریکا میں ایسے ممکنہ حملوں کے خدشات رواں برس مئی سے بڑھنا شروع ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/32pAp
Nordkorea  WannaCry Cyberattack
تصویر: picture alliance/AP Photo/Y.Dong-jin

سائبر سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ ایران پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کا ایران صرف ایک صورت میں جواب دے سکتا ہے اور وہ سائبر حملے ہیں۔ یہ بھی اہم ہے کہ آیا ایرانی کمپیوٹر ماہرین اور ہیکرز اس قدر مہارت حاصل کر چکے ہیں کہ اُن کی مہارت اور چابکدستی امریکی اداروں کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ رواں برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور تب سے امریکی اداروں میں ایرانی سائبر حملوں کے خدشات بڑھنا شروع ہوئے ہیں اور اس مناسبت سے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ شروع ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے دنوں میں ایرانی سائبر اٹیک میں شدت پیدا ہو سکتی ہے۔

Symbolbild  Cyberattacke Virus Wurm Virusattacke
چند برس قبل امریکا کو ایران کے مبینہ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھاتصویر: picture alliance/dpa/M. Skolimowska

ایک امریکی ادارے ریکارڈڈ فیوچر (Recorded Future) میں اسٹریٹیجک خطرات کے خلاف اقدامات کرنے والے خاتون ماہر پریسیلا موریچی کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسے کسی خطرے کا امکان تو ابھی تک تو موجود نہیں ہے لیکن انٹرنیٹ پر ایرانی سرگرمیوں میں اضافہ ضرور نوٹ کیا گیا ہے۔ موریچی کے خیال میں یہ اضافہ حالیہ ہفتوں میں بڑھا ہے۔

ریکارڈڈ فیوچر سائبر تھریٹ کے معاملات سے وابستہ ہے۔ یہ کمپیوٹر تنظیم ریکارڈڈ فیوچر امریکی ریاست میساچوسٹس میں قائم ہے اور اسی نے رواں برس مئی میں ایرانی سائبر حملوں کے خطرے سے آگاہی دی تھی۔ اس ادارے نے کہا تھا کہ ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ایرانی حکومت اگلے دو سے چار مہینے میں امریکی اداروں پر سائبرحملوں کا سلسلہ شروع کر سکتی ہے۔

امریکا کے خفیہ اداروں کا بھی اتفاق ہے کہ ایران امریکی اداروں پر سائبر حملے شروع کرنے والا ایک بڑا ملک بن سکتا ہے۔ امریکی اداروں کو چین، شمالی کوریا اور روس کی جانب سے بھی سائبر حملوں کے خطرات لاحق ہیں۔ ان ممالک کے حملوں کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

امریکا نے سن 2012 اور سن 2014 میں بھی چند سائبر حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا تھا۔ ان حملوں میں امریکی بینکوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان سائبر حملوں کا نشانہ بننے والے بینکوں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

Infografik Cyberattacke 2011 Englisch
سائبر حملوں کا ایک انفوگرافک

ع ح ⁄ ش ح ⁄  اے پی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں