1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیمیا کا امسالہ نوبل انعام، تین سائنسدانوں کے نام

9 اکتوبر 2024

پروٹین پر تحقیق کرنے والے تین محققین جن میں دو گوگل کی مصنوعی ذہانت سے متعلق ذیلی کمپنی ڈیپ مائنڈ سے وابستہ ہیں، کو 2024 ء کے نوبل انعام برائے کیمیاء سے نوازا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4laW5
Schweden Nobelpreis Chemie 2024
تصویر: Christine Olsson/TT/picture alliance

سائنسدان ڈیوڈ بیکر، ڈیمس ہاسابس اور جان جمپر نے 2024ء  کا کیمسٹری کا نوبل انعام حاصل کیا ہے۔ بدھ کو رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے ان تینوں سائنسدانوں کو گیارہ ملین سویڈش کراؤن جو کہ 1.1 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے سے نوازا گیا۔

امسالہ نوبل انعام برائے کیمسٹری کے حق دار ٹھہرائے جانے والے برطانوی شہری ڈیمس ہاسابس اور جان ایم جمپر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے ماڈل متعارف کرانے پر نوبل انعام دیا گیا جبکہ ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن کرنے کا کارنامہ انجام دینے پر اس باوقار انعام سے نوازا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نوبل انعام کا اعلان کرنے والی کمیٹی کی طرف سے پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ تینوں محققین نے کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پروٹینز کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔‘‘  امینو ایسڈ پر مشتمل پروٹینز کو حیات کے لیے تعمیری بلاک  قرار دیا جاتا ہے۔ 

کیمیا کا نوبل انعام جرمنی اور امریکا کے دو سائنس دانوں کے نام

 

2024ء  کا کیمسٹری کا نوبل انعام
اسٹاک ہوم میں کیمسٹری کے نوبل انعام کے حقداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔تصویر: Tom Little/REUTERS

اسٹاک ہوم میں کیمسٹری کے نوبل انعام کے حقداروں کے ناموں کا اعلان کرتے وقت کیمیاء کی نوبل کمیٹی کے ایک رکن پروفیسر ہائنر لنکے کا کہنا تھا،''زندگی کیسے کام کرتی ہے، یہ سمجھنے کے لیے ہمیں پہلے پروٹین کے اشکال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘‘ پروفیسر لنکے کا مزید کہنا تھا،''پروٹین کے سہ جہتی ڈھانچے کے بارے میں سیکھنا ایک طویل عرصے سے خواب رہا ہے۔ کئی عشروں تک اسے ناممکن سمجھا جاتا رہا لیکن ڈیپ مائنڈ کے کام نے بنیادی طور پر کسی بھی معروف پروٹین کی پیچیدہ ساخت کی پیش گوئی کو ممکن بنا دیا ہے۔‘‘

2020 ء میں ہاسابیس اور جمپر نے مشترکہ طور پر الفا فولڈ، ایک AI پروگرام، جس نے تقریباً تمام معروف پروٹین کی ساخت کی پیشین گوئی کی تھی، کو تشکیل دیا تھا۔

48 سالہ ہاسابیس نے 2010ء  میں ڈیپ مائنڈ کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ اس کے بعد گوگل کی طرف سے اسے خریدے جانے کے بعد ، یہ کمپنی اپنے AlphaGo پروگرام کے لیے مشہور ہوئی۔ اس پروگرام نے بورڈ گیم GO کے دنیا کے سرفہرست کھلاڑیوں کو شکست دی۔

کیمیا کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پانچویں خاتون

2024ء  کا کیمسٹری کا نوبل انعام
کیمیاء کی نوبل کمیٹی کے اراکین انعام پانے والے حقداروں کے کارناموں کی تفصیلات بتا رہے ہیں۔تصویر: Christine Olsson/AP Photo/picture alliance

جمپر، 1985ء  میں پیدا ہوئے، نوبل انعام حاصل کرنے والوں میں سے ایک ہیں اور انہیں حال ہی میں ٹائم میگزین کی AI کے میدان میں 100 سب سے زیادہ بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ ہاسابیس اور جمپر، دونوں کی جیت جان ہاپ فیلڈ اور جیفری کو 2024 ء کا فزکس کا نوبل انعام ملنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ انہیں، ہاپ فیلڈ  اور ہنٹن کو مشین پر اپنے کام کے لیے AI کے استعمال کا علمبردار  سمجھا جاتا ہے۔ اپنے اس کارنامے کے صلے میں ان دونوں نے امسالہ نوبل انعام برائے طبعیات حاصل کیا۔ اسٹالک ہوم میں کیمسٹری کی نوبل کمیٹی کے رکن پروفیسر ہائنر لنکے نے کہا، ''سائنس دانوں کا ایک اور خواب نئے پروٹین بنانا یہ وہ مسئلہ ہے جسے ڈیوڈ بیکر نے حل کیا۔‘‘

کیمسٹری کا نوبل انعام، سیل ریسیپٹرز پر تحقیق کرنے والوں کے نام

62 سالہ ڈیوڈ بیکر نے ''کمپیوٹیشنل ٹولز تیار کیے جو اب فعال ہیں۔ پروفیسر ہائنر لنکے کے بقول،'' اس کی مدد سے سائنسدانوں کو مکمل طور پر نت نئے اور  شاندار پروٹین ڈیزائن کرنے ان کی اشکال اور افعال ڈیزائن کرنے کے لامتناہی امکانات کھُلے ہیں جو انسانیت کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔‘‘

نوبل انعام جیتنے والوں کے اعلانات کا سلسلہ ایک ہفتے سے شروع ہے۔ لٹریچر، پیس اور اکنامک سائنسز پرائز کے فاتحین کا اعلان بالترتیب 10 اکتوبر، 11 اکتوبر اور 14 اکتوبر کو ہو گا۔

ادب کے نوبل انعام سے متعلق تین دلچسپ حقائق

ک م/ ع ت(روئٹرز)