1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پھیپھڑوں کا سرطان کینسر کے سبب ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ

Kishwar Mustafa28 جون 2012

امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے محققین کی ٹیم نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں قومی شرح اموات کے ڈیٹا کی مدد سے اس امر کا اندازہ لگانے کی کوشش کی کہ آیا کینسر کے سبب ہونے والی اموات کا علاقائی خصوصیات سے کوئی تعلق ہے۔

https://p.dw.com/p/15M60
تصویر: Fotolia/ Gina Sanders

امریکا میں گزشتہ ایک دہائی کے اندر پھیپھڑوں کے سرطان کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم امریکا کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں درمیانی عمر کی خواتین کی کینسر کے سبب ہونے والی اموات کی شرح یا تو پہلے جتنی ہی ہے یا اس میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ انکشاف ایک ملین سے زائد خواتین پر کی جانے والی ایک تازہ ریسرچ کے نتائج سے ہوا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ گزشتہ پیر کو جرنل آف اونکو لوجی میں شائع ہونے والی یہ رپورٹ اس امر کی متقاضی ہے کہ امریکا کی تمام ریاستوں میں تمباکو نوشی کے خلاف جارحانہ سیاسی اقدامات کیے جائیں۔ تمباکو نوشی کا رجحان نئی نسل کے مردوں اور خواتین دونوں میں بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔

Indien Kochen Abgase Environfit
ماحولیاتی آلودگی بھی اکثر کینسر کا سبب بنتی ہےتصویر: Lauren Farrow

اٹلانٹا جارجیا میں قائم امریکا کی کینسر سوسائٹی سے منسلک محقق اور اس تحقیق کی رپورٹ کے ایک مرکزی مصنف احمدین جمال کے بقول،’ہم تمباکو نوشی کے سبب ہونے والی اموات میں کمی کے سلسلے میں کسی حد تک کامیابی حاصل کر رہے ہیں تاہم اس ضمن میں ہمیں خواتین میں کینسر کے سبب اموات کی شرح میں اضافے کے خلاف کچھ کرنا ہوگا کیونکہ یہ صورتحال ایک وبا کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

امریکا کی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق امریکا میں کینسر یا سرطان کے سبب ہونے والی ہر چار اموات میں سے ایک کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر ہوتی ہے اور اس طرح پھیپھڑوں کا کینسر سرطان کے سبب ہونے والی اموات میں سب سے بڑی وجہ ہے۔

اس کے باوجود 1990 ء سے اب تک امریکا میں خواتین اور مردوں دونوں میں کینسر کے سبب ہونے والی اموات میں مسلسل کمی واقعے ہوئی ہے جس کی وجہ عام طور سے اسٹیٹ پالیسی اور پبلک ہیلتھ کے سلسلے میں چلائی جانے والی مہم بتائی جاتی ہے۔ مثلا سگریٹ ٹیکس اور تمباکو نوشی پر پابندی وغیرہ۔ ان اقدامات کا مقصد لوگوں کو تمباکو نوشی ترک کرنے کا قائل بنانے اور نوجوانوں کو اس بُری عادت شروع کرنے سے باز رکھنا ہے۔

BdT Weltnichtrauchertag Aschenbecher mit Kresse
بہت سے ملکوں میں تمباکو نوشی پر پابندی کے باوجود سگریٹ کی لعنت موجود ہےتصویر: picture-alliance/ ZB

امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ سے منسلک احمدین جمال اور اُن کے ساتھیوں کی ٹیم نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں قومی شرح اموات کے ڈیٹا کی مدد سے اس امر کا اندازہ لگانے کی کوشش کی کہ آیا کینسر کے سبب ہونے والی اموات کا علاقائی خصوصیات سے کوئی تعلق ہے۔

اس ریسرچ کی رپورٹ دراصل 35 سے 80 سال تک کی عمر کی ایک ملین سے زائد سفید فام امریکی خواتین کے کوائف پر مبنی ہے۔ یہ خواتین پھیپھڑوں کے سرطان کے سبب 1973 ء سے 2007 ء کے درمیان پھیپھڑوں کے سرطان کے سبب موت کے مُنہ میں چلی گئیں۔ محققین نے 10 جنوبی امریکی ریاست اور چھ  وسطی مغربی ریاستوں، نیو یارک اور کیلیفورنیا سمیت کُل 23 ریاستوں کا تقابل کیا۔ اس تحقیق سے پتہ چلا کہ 1970 ء سے 2007 ء کے درمیان اُن خواتین کی زندگیوں کو پھیپھڑوں کے کینسر سے سب سے زیادہ خطرات لاحق تھے جن کی پیدائش 1930ء کے عشرے میں ہوئی تھی۔

km/At (Reuters)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں