آج کل کے دور میں خام مال کی کمیابی اور شہر گنجان آباد ہوتے جانے کے باعث نئی عمارات کی تعمیر ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ اگر پرانی عمارات ہی اپنے اندر فن تعمیرات کے خزانے لیے ہوئے ہوں، تو پھر نئی تعمیرات کی کتنی ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟ اس سوال کے جواب کی تلاش چیک جمہوریہ کی ایک تعمیراتی فرم خِیبِک اینڈ کرشٹوف کو بھی ہے، جو نئے حل نکال رہی ہے۔