1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممتاز عالمی شخصیات کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری

5 جولائی 2024

عالمی شہرت یافتہ سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، اختراع کاروں، کاروباری افراد اور منفرد مہارت کے حامل ممتاز شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دینے کا ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4htQ7
 یہ مملکت سعودیہ کے اس منصوبے کی توسیع ہے جس میں غیرمعمولی مہارتوں کے حامل نمایاں اہلیت رکھنے والوں  کو راغب کرنا ہے
یہ مملکت سعودیہ کے اس منصوبے کی توسیع ہے جس میں غیرمعمولی مہارتوں کے حامل نمایاں اہلیت رکھنے والوں کو راغب کرنا ہےتصویر: UN Web TV/AP/picture alliance

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مختلف شعبوں میں ممتاز شخصیات کو سعودی شہریت دینے کے متعلق یہ شاہی فرمان مذہبی، طبی، سائنسی، ثقافتی، اسپورٹس اور تکنیکی شعبوں میں ماہرین اور غیر معمولی عالمی صلاحیتوں کو راغب کرنے کے لیے مملکت سعودیہ کے اقدام سے مطابقت رکھتا ہے۔

سعودی عرب نے ’ خاتون ‘ روبوٹ صوفیہ کو شہریت دے دی

سعودی عرب میں مقیم روہنگیا مہاجرین کو شہریت بنگلہ دیش دے، سعودی دباؤ

ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقصد کی حمایت کرتا ہے۔ جس کا مقصد ایک ایسا پرکشش ماحول پیدا کرنا ہے جس سے غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو برقرار رکھنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مملکت سعودیہ کے اس منصوبے کی توسیع ہے جس میں غیرمعمولی مہارتوں کے حامل نمایاں اہلیت رکھنے والوں اور مالکان کو راغب کرنا ہے جو مملکت میں اقتصادی، صحت، ثقافتی، کھیلوں اور انوویٹرز کی ترقی کی کوششوں میں ایک معیاری اضافہ کر سکتے ہیں۔

سنگاپور نژاد امریکی سائنسدان جیکی یی رو ینگ
سنگاپور نژاد امریکی سائنسدان جیکی یی رو ینگتصویر: mustafaprize.org

کن شخصیات کو شہریت دی گئی ہے

الشرق الاوسط اخبار نے کئی قابل ذکر افراد کے بارے میں بتایا ہے جنہیں حالیہ شاہی فرمان کے ذریعے سعودی شہریت دی گئی ہے۔ ان میں محمود خان شامل ہیں، جو امریکی شہری ہیں اور ہیوولوشن فاؤنڈیشن کے سی ای او ہیں، جنہیں ہیلتھ سائنسزمیں ان کی خدمات کے لیے جانا جاتا ہے۔

سنگاپور نژاد امریکی سائنسدان جیکی یی رو ینگ کو بھی سعودی شہریت دے دی گئی ہے۔ ینگ سنگاپور میں انسٹی ٹیوٹ آف بائیو انجینئرنگ اینڈ نینو ٹیکنالوجی کے بانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھی اور فی الحال نینو بائیو لیب کی قیادت کر رہی ہیں۔

جرمنی میں شہریت سے متعلق ترمیم شدہ قانون نافذ العمل، بڑی تبدیلیاں کیا؟

بھارت میں متنازع قانون کے تحت شہریت سرٹیفیکیٹ کا اجراء شروع

لبنانی سائنسدان نوین خشاب کو ان کی جدید سائنسی مہارت اور بائیو انجینئرنگ اور نینو میٹریلز میں شراکت کے لیے سعودی شہریت سے نوازا گیا ہے۔ خشاب کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) کے بانی رکن ہیں اور 2009 سے وہاں کیمیکل سائنسز اور انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔

 فرانسیسی سائنسدان نورالدین غفور کو ماحولیاتی سائنس اور انجینئرنگ، خاص طور پر ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجیز میں ان کی مہارت کے لیے تسلیم کرتے ہوئے سعودی شہریت دی گئی ہے۔ ممبرین (جھلیوں) کو الگ کرنے کی تکنیک میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری یافتہ غفور KAUST میں پروفیسر ہیں۔

کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجیتصویر: Giuseppe Cacace/AFP/Getty Images

سن 2021 میں بھی کچھ لوگوں کو سعود ی شہریت دی گئی تھی

اس سے قبل 2021 میں بھی سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے ایسے ہی متعدد نمایاں او غیرمعمولی افراد کو سعودی شہریت دی گئی تھی۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں سعودی عرب کی شہریت حاصل کرنے والوں میں متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے 27 افراد شامل تھے۔

ان 27 افراد میں نامور اسلامک اسکالرز، ڈاکٹرز اور تعلیم کے شعبے کے ماہرین شامل تھے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک کا ’گولڈن پاسپورٹ‘

ج ا/ ص ز(خبررساں ادارے)