1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سپر کمپیوٹر سے بھی کروڑں گنا تیز کوانٹم کمپیوٹر تیار؟

24 اکتوبر 2019

گوگل نے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم  آئی بی ایم نے اس پر تحفظات کا اظہار  کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3RqeY
Quanten Computer
تصویر: picture-alliance/dpa/AP Photo/S. Wenig

گوگل کا دعویٰ ہے کہ اس کے ایک جدید ترین کمپیوٹر نے پہلی بار 'کوانٹم برتری‘ حاصل کر کے دکھائی ہے۔ یہ کمپیوٹر پراسیسنگ کے میدان میں نیا سنگ میل ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے بہترین سپر کمپیوٹرز کو جو کام کرنے میں دس ہزار سال لگتے، گوگل کے تیز ترین کمپیوٹر نے وہ کام محض دو سو سیکنڈوں میں کردکھایا۔

گوگل کے اس سنگ میل کی تفصیل سائنسی جریدے 'نیچر‘ میں شائع ہوئی۔

گوگل کے مطابق یہ پیش رفت کمپیوٹر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ 

 

USA Entwicklerkonferenz Google I/O in Mountain View Sundar Pichai
تصویر: picture-alliance/AP Images/J. Chiu

کمپنی کے سربراہ سُندر پِچائی نے اس کامیابی کو اُس پہلے راکٹ سے تعبیر کیا یے جسے کامیابی سے خلا میں پہنچایا گیا اور جس کی بدولت کائنات کے سیاروں کے درمیان سفر ممکن ہوا۔

مائیکرو سافٹ، آئی بی ایم اور گوگل جیسی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیاں ایک عرصے سے کوانٹم ٹیکنالوجی کے حصول کی تگ ودو میں لگی ہوئی ہیں۔

آئی بی ایم نے گوگل کے اس دعویٰ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گوگل نے آئی بی ایم کے بنائے ہوئے سُپر کمپیوٹرز کی استعداد کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ آئی بی ایم کے سُپر کمپیوٹر بہت تیزی سے پیچیدہ کام حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جس کام کے بارے میں گوگل کا دعویٰ ہے کہ دس ہزار سال میں مکمل ہو گا، وہ دراصل آئی بی ایم کا تیار کردہ سُپر کمپیوٹر محض ڈھائی دن میں مکمل کر سکتا ہے۔

Symbolbild Google Logo zu Steuerstreit mit Frankreich
تصویر: Reuters/A. Song

آئی بی ایم  نے مزید کہا کہ کوانٹم کمپیوٹر کبھی بھی روایتی کمپیوٹرز کا نعم البدل نہیں بنیں گے بلکہ دونوں ٹیکنالوجیز کی اپنی اپنی صلاحیتیں اور اچھائیاں ہیں۔

گوگل نے آئی بی ایم کی طرف سے تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ اس نے کوانٹم کمپیوٹر پراسیسنگ کے تجربے میں حقیقی سُپر کمپیوٹر آزمائے اور وہ اپنی کامیابی کے دعویٰ پر قائم ہے۔ گوگل کا کہنا ہےکہ اس کی کامیابی کے بعد کمپیوٹر کی دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔

ش ج / ا ب ا (روئٹرز، ڈی پی اے، اے پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں