بھارتی ریاست کیرالہ میں کشتی غرقاب، بیس سے زائد افراد ہلاک
8 مئی 2023کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبدالرحمن، جو وزیر سیاحت پی اے محمد ریاض کے ساتھ امدادی کاموں میں تعاون کر رہے ہیں، نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر بچے ہیں، جو اسکول کی موسم گرما کی تعطیل کے دوران کشتی کی سواری کے لیے آئے تھے۔
بھارتی ریاست کیرالہ میں بینظیر بھٹو کی تصویروں والے پوسٹر
کیرالہ میں ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ سات مئی شام کو تقریبا ًسات بجے ضلع ملّاپورم کے تنور علاقے میں توولتھیرم کی بیچ کے قریب پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کشتی کے مالک کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
توہم پرستی کی انتہاء، بھارت میں دو خواتین کو 'بلی چڑھا دیا'
گرچہ کشتی پر سوار مسافروں کی درست تعداد کا ابھی تک صحیح علم نہیں ہے، تاہم حکام کے مطابق 40 افراد نے ٹکٹ خرید رکھا تھا، جبکہ کئی ایک بغیر ٹکٹ کے بھی سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق کشتی مالک کے پاس حفاظتی سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔
سو سالہ قدیم مسجد میں قدم رکھنے والی پہلی عورت ایک ہندو دلہن
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور انڈین کوسٹ گارڈز کے اہلکار امدادی کاموں میں اب بھی مصروف ہیں۔ انڈر واٹر کیمروں کا استعمال ان لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جو اب بھی لاپتہ ہیں۔
بھارت کے دیہی علاقوں کا سفر، ہاؤس بوٹ کے ذریعے
اطلاعات کے مطابق کشتی میں سوار ہونے والے بیشتر افراد مقامی سیاح تھے۔
متعدد سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے پر اپنے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا: '' کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی کے حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے میں غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت۔''
ریاستی وزیر اعلیٰ پنارائی ویجئن نے بھی ہلاکتوں پر تعزیت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور ملاپورم کے ضلع کلکٹر کو ایک مربوط و ہنگامی ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے آج کے تمام سرکاری پروگرام منسوخ کردیے ہیں اور صبح تنور کا دورہ کیا۔