1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر لاکھوں ڈالر میں فروخت

9 نومبر 2018

ایک بولی میں مشہور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی خودکار وہیل چیئر اور ایک مقالہ ایک ملین ڈالر سے زائد رقم میں فروخت کر دیا گیا ہے۔ اس سے حاصل شدہ آمدن دو خیراتی اداروں کو دی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/37wt2
UK Stephen Hawking - Auktion bei Christie's
تصویر: picture-alliance/Photoshot/Ray Tang

اسٹیفن ہاکنگ کی سرخ خودکار وہیل چیئر جمعرات کے روز کرسٹی نیلام گھر نے تین لاکھ پاؤنڈ (قریب چار لاکھ ڈالر) میں فروخت کی جب کہ ان کے ایک مکالے کو اس سے دوگنی رقم میں فروخت کیا گیا۔

’اسٹیفن ہاکنگ کی آواز فضا میں‘

اسٹیفن ہاکنگ آئزک نیوٹن کے پہلو میں دفن ہوں گے

برطانوی نظریاتی طبعیات دان اور ماہر فلکیات، اسٹیفن ہاکنگ کو کائنات کی ابتدا سے متعلق ان کے کام، وقت کی نوعیت اور ماہیت اور بلیک ہولز سے متعلق ان کے انقلابی نظریات کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا مانا جاتا تھا۔ ہاگنگ رواں برس مارچ میں 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ موٹر نیورون بیماری کی وجہ سے وہیل چیئر پر گزرا۔

اسٹیفن ہاکنگ کی ویل چیئر کو پندرہ ہزار کی بولی کے ساتھ نیلام کے لیے پیش کیا گیا تھا، تاہم وہ تین لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔ اسی طرح سن 1965 میں اسٹیفن ہاکنگ کے لکھے ایک سو ستر صفحاتی مقالے ’پراپرٹیز آف ایکسپینڈنگ یونیورسز‘ یا ’کائناتوں کے پھیلاؤ کے خواص‘ کو قریب پانچ لاکھ پچاسی ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا۔ اس مقالے کی فروخت کی یہ قیمت اس سے متعلق توقع سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز زیادہ ہے۔

یہ نیلامی کرسٹی نیلام گھر نے آن لائن کی، جو نو روز تک جاری رہی۔ اس نیلامی کو ’ان دا شولڈرز آف جائنٹس‘ یا ’یہ دیوقامتوں کے کندھوں پر‘ رکھا گیا تھا۔ اس سے ہونے والی آمدن کو ہاکنگ فاؤنڈیشن اور موٹر نیورون ڈیزیز ایسوسی ایشن کو دی جا رہی ہے۔

ہاکنگ کی بیٹی لوسی نے کہا ہے کہ اس نیلامی کے ذریعے اسٹیفن ہاکنگ کے چاہنے والوں کو ہاکنگ کے کام اور غیرمعمولی زندگی کی جھلک سے آشنائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ہاکنگ کو رواں ماہ اس قبرستان میں دفن کیا گیا تھا، جہاں آئزک نیوٹن اور سر جے جے تھامسن جیسے شہرت یافتہ سائنس دان دفن ہیں۔

ڈیوس ایلی فان اپوڈروپ، ع ت، ع ح