1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسٹیفن ہاکنگ آئزک نیوٹن کے پہلو میں دفن ہوں گے

عاطف توقیر
22 مارچ 2018

مشہور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے نامی مشہور میوزیم کے احاطے میں آئزک نیوٹن کی قبر کے پہلو میں دفن کیا جا رہا ہے۔ اسٹیفن ہاکنگ کے علاوہ اس قبرستان میں دیگر ’قومی ہیروز‘ بھی دفن ہیں۔

https://p.dw.com/p/2ul9L
USA New York - Stephen Hawking
تصویر: Getty Images/Breakthrough Prize Foundation/B. Bedder

نظری طبیعات میں دنیا کے مشہور ترین سائنس دانوں میں شمار ہونے والے اسٹیفن ہاکنگ چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ ایبے کی جانب بتایا گیا ہےکہ رواں برس کے اختتام پر اسٹیفن ہاکنگ کی راکھ کو اس میوزم میں دفن کرنے کی تقریب منعقد کی جائے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ فی الحال اس تقریب کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

’ذہانت کا ہاکنگ خلا کون پر کرے گا‘

خلائی مخلوق کی تلاش، ایک سو ملین ڈالر کا عطیہ

آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانیت کو نابود کر سکتی ہے

ویسٹ مِنسٹر کے اس موزیم کے سربراہ جان ہال نے کہا، ’’اسٹیفن ہاکنگ کی باقیات کی تدفین کے لیے اس سے بہتر کوئی مدفن نہیں ہو سکتا، جہاں ان کے بہت سے ساتھی سائنس دان دفن ہیں۔‘‘

گزشتہ ہفتے کیمبرج میں 76 برس کی عمر میں انتقال کر جانے والے ہاکنگ کی آخری رسومات آئندہ ہفتے چرچ آف کیمبرج میں ادا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ آخری رسومات کی تقریب کاؤس کالج میں بھی ہوں گی، جہاں ہاکنگ 52 برس تک فیلو رہے۔

ہال نے بتایا کہ ویسٹ منسٹر ایبے میں نیوٹن سن 1727 جب کہ چارلس ڈارون 1882 میں دفن کیے گئے تھے۔ ’’یہاں دفن دیگر مشہور سائنس دانوں میں ایرنسٹ ردرفورڈ 1937 میں جب کہ جوزف جے تھامسن 1940 میں دفن کیے گئے تھے۔‘‘

ہال نے مزید کہا، ’’ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سائنس اور مذہب کو ایک ساتھ کام کرتے ہوئے زندگی اور کائنات سے متعلق مشکل اور پیچیدہ سوالات کا جواب ڈھونڈنا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ ہاکنگ کو بلیک ہولز اور قوت تجاذب کا عظیم ترین ماہر سمجھا جاتا تھا۔ سن 1979 میں انہیں کیمبرج یونیورسٹی میں ریاضی کا پروفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ یہ وہی عہدہ تھام جس پر کبھی نیوٹن براجمان رہ چکے تھے۔