1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا نے نئے روسی سفارت خانے کی تعمیر کو روک دیا

15 جون 2023

کینبرا نے سلامتی کے خدشات کے پیش نظر اپنی پارلیمان کے قریب روسی سفارت خانے کی نئی عمارت کی تعمیر پر پابندی لگانے کا قانون منظور کر لیا۔ روس نے یہ کیس عدالت میں جیت لیا تھا، اس لیے نیا قانون وضع کرنے کی ضرورت پڑی۔

https://p.dw.com/p/4Sabp
Australien | Parlamentsgebäude in Canberra
تصویر: Rafael Ben-Ari/Newscom/picture alliance

آسٹریلیا نے جمعرات کے روز ایک قانون منظور کیا ہے، جس کا مقصد روس کو کینبرا میں ملکی پارلیمنٹ کے قریب سفارت خانہ بنانے سے روکنا ہے۔

آسٹریلیا کا اسپین کے رقبے جتنا بڑا میرین پارک بنانے کا منصوبہ

وزیر اعظم انتھونی البینی نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے مشورے کی بنیاد پر یہ قانون سازی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے اس مذکورہ مقام پر روس کا پٹہ ختم ہو گیا ہے۔ یہ بل پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں پیش کیے جانے کے محض دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں منظور کر لیا گیا۔

آسٹریلیا میں مجوزہ کواڈ اجلاس منسوخ

گزشتہ ماہ روس نے اس حوالے سے اپنا مقدمہ وفاقی عدالت میں جیت لیا تھا، جس کے تحت اسے زیر تعمیر جگہ سے بے دخل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ اس کے بعد آسٹریلوی حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کیا۔

امریکہ اور برطانیہ نے آسٹریلیا کو جوہری آبدوزیں فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا

پہلے کینبرا کے مقامی حکام نے عمارتی سرگرمیوں کی کمی کی بنیاد پر روس کی لیز کو منسوخ کر دیا تھا کیونکہ اسے یہ جگہ سن 2008 میں یرالملا کے سفارتی علاقے میں لیز پر دی گئی تھی۔ لیز کی شرائط کے تحت روس نے تین سال کے اندر تعمیر مکمل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن اس مدت میں سفارت خانہ جزوی طور پر ہی تعمیر کیا جا سکا۔

آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ مجوزہ ون ڈے سیریز منسوخ کر دی

روسی مداخلت کا خطرہ

آسٹریلوی وزیر اعظم البینی نے قانون سازی سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا، ''ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں کہ لیز پر لی گئی جگہ رسمی طور پر سفارتی موجودگی کی جگہ نہ بن جائے۔'' ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ''آسٹریلیا کی قومی سلامتی کے مفادات میں کیا گیا ہے۔''

آسٹریلیا کی ’بیریئیر ریف‘ کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی مخالفت

البینی نے مزید کہا، ''حکومت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اتنے قریب ایک نئی روسی موجودگی کے خطرے کے بارے میں بہت واضح حفاظتی مشورے موصول ہوئے ہیں۔ اس سائٹ کے پاس جو صلاحیت ہو گی، اس سے اس پارلیمنٹ میں ہونے والی سرگرمیوں میں مداخلت کا امکان ہے۔''

Australien | Parlamentsgebäude in Canberra
وزیر داخلہ کلیئر اونیل نے کہا کہ زیر بحث زمین حقیقت میں پارلیمنٹ کے بالکل قریب ہے اور اس مقام پر کسی سفارت خانے کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گیتصویر: Lukas Koch/AAP/IMAGO

وزیر داخلہ کلیئر اونیل نے کہا کہ زیر بحث زمین ''حقیقت میں پارلیمنٹ کے بالکل قریب ہے۔'' انہوں نے کہا کہ اس مقام پر کسی سفارت خانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ماسکو کے رد عمل کا انتظار

آسٹریلیا میں روس کا موجودہ سفارتخانہ سابق سوویت یونین کے دور والے سفارت خانے میں ہے، جو پارلیمان سے کافی دور اور نئی جگہ سے کافی فاصلے پر گریفتھ کے مضافاتی علاقے میں ہے۔

البینی نے واضح کیا کہ جس طرح آسٹریلیا کا سفارت خانہ ماسکو میں ہے، اسی طرح ماسکو آسٹریلیا میں ''گریفتھ میں اپنے موجودہ احاطے میں '' اپنی موجودگی جاری رکھے گا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا: '' اس بات کی توقع نہیں کرتے کہ روس بین الاقوامی قانون کے بارے میں بات کرنے کی پوزیشن میں ہے، کیونکہ یوکرین پر حملے کے حوالے سے وہ خود بڑی ڈھٹائی سے مسلسل اسے مسترد کرتا رہا ہے۔''

یوکرین کے لیے مغرب ممالک کی جو حمایت ہے اس میں نیٹو کے تعاون کے بعد آسٹریلیا بھی بڑا تعاون کرنے والوں میں سے ایک ہے اور وہ کییف کو امداد، گولہ بارود اور دفاعی ساز و سامان بھی فراہم کرتا رہا ہے۔ اس نے روس کو باکسائٹ سمیت ایلومینا اور المونیم دھاتوں کی برآمدات پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، ڈی پی اے، روئٹرز)

برسبن شہر کی ٹرانسپورٹ نظام میں سرمایہ کاری