یوکرین کا روسی شہر کازان پر ڈرون حملہ
21 دسمبر 2024يوکرينی فورسز نے ہفتے کے روز سرحد سے 1,000 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ایک روسی شہر کازان پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ڈرون حملے سے تاتارستان جمہوریہ کے دارالحکومت کازان میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس شہر کی آبادی 1.3 ملین سے زیادہ ہے لیکن اس حملے ميں وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
يوکرين پر حملوں ميں شمالی کوريائی دستے بھی ملوث، زيلنسکی
بشار الاسد کا زوال روس کی شکست نہیں، ہم اپنے مقاصد حاصل کر چُکے ہیں، پوٹن
روس: سینیئر فوجی جنرل کا مشتبہ قاتل گرفتار
ہفتے کی سہ پہر چند مقامات پر آگ گے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے تھے جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ ان پر قابو پانے ميں مصرف تھا۔ روسی سول ايوی ايشن اتھارٹی روزاویتسیا نے کہا کہ شہر کا ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ کچھ رہائشیوں کو بھی محفوظ مقامات کی طرف منتقل کيا گیا لیکن حکام نے اعداد و شمار نہیں بتائے۔ تاتارستان میں تمام بڑی عوامی تقریبات کو احتیاط کے طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
روسی سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرون اونچی عمارتوں سے ٹکراتے ہوئے آگ کے گولے پھینک رہے ہیں۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی فوری طور پر ان تصاویر کی تصدیق نہیں کر سکا۔
روسی وزارت دفاع نے یوکرین پر کازان میں 'شہری بنیادی ڈھانچے‘ کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ اس نے کہا کہ چھ ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر کتنے ڈرون حملے میں شامل تھے۔ وزارت نے کہا کہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر کوراخو کے قریب ایک نئے گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے کوسٹیانتینوپولسکے گاؤں کو 'آزاد‘ کرا لیا ہے، جو کہ صنعتی علاقے کراخوف سے صرف آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
دريں اثناء روس نے جمعے کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ کیا جس میں شہر کے حکام کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب روسی سرحدی علاقے کرسک پر یوکرین کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
ع س / ک م (اے ایف پی)