1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہیوکرین

یوکرین میں رہائشی عمارت پر میزائل گرنے سے متعدد افراد ہلاک

2 فروری 2023

پولیس کا کہنا ہے کہ میزائل گرنے سے کراماٹورسک شہر کے وسط میں واقع رہائشی عمارت پوری طرح تباہ ہو گئی۔ تلاش اور بچاو کی کوششیں جاری ہیں۔

https://p.dw.com/p/4N0N8
Ukraine Krieg | Kramatorsk
تصویر: Yevgen Honcharenko/AP/dpa/picture alliance

 

یوکرینی حکام  کے مطابق ایک روسی میزائل نے ملک کے مشرق میں واقع کراماٹورسک شہر کی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی پولیس نے بتایا کہ اس میزائل حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دارالحکومت کییف ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا

پولیس نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا، "عمارت کے کم از کم آٹھ اپارٹمنٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے ایک اپارٹمنٹ پوری طرح تباہ ہوگیا۔"

تلاش اور بچاو کی کوششیں جاری

پولیس نے بتایا کہ میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کے مقام پر تلاش اور بچاو کی کوششیں جاری ہیں۔

یوکرین کے صدر وولودویمیر زیلنسکی نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا، "کراماٹورسک۔ روسی دہشت گردوں نے شہر پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کچھ لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس کا مقصد دہشت گردی کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا۔ روسی  دہشت گردی کو روکنے کا واحد راستہ اسے شکست دینا ہے۔ ٹینکوں کے ذریعہ۔ جنگی طیاروں کے ذریعہ۔ طویل دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعہ۔"

زیلنسکی نے رات کے اپنے معمول کے خطاب میں کہا کہ ملک کے مشرقی حصے میں دشمن کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا، "ہمارے ملک کے مشرق میں محاذ پر قابضین کی جارحانہ کارروائیوں میں یقیناً اضافہ ہوا ہے۔ صورت حال مزید سخت ہو گئی ہے۔"

یوکرین سے روسی افواج کی پسپائی اس سال مشکل، امریکی جنرل

انہوں نے مزید کہا،"روس اپنی فوجی کارروائی شروع کرنے کے ایک برس مکمل ہونے سے قبل "کم از کم کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"

ج ا/ ص ز(روئٹرز، اے ایف پی)