1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ایس اوپن ٹینس: فیڈرر اور ڈوکووچ سیمی فائنل میں

5 ستمبر 2008

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر اور سربیا کے نوواک ڈوکووچ اس ایونٹ کےپہلے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کےمد مقابل ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/FBz8
تصویر: AP

نیویارک میں کھیلے جانے والے ان گرینڈ سلیم مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر، لکسمبرگ کے جیل مولر کو سخت تگ ودو کے بعد شکست دینے میں کامیاب ہو گئے اورانہوں نے اس ایونٹ کے آخری چار کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنا لی۔ عالمی نمبر دوکھلاڑی راجر فیڈرر نے دوگھنٹے چھبیس منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سات چھ ، چھ چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی ۔

دوسرے کواٹر فائنل میں ڈوکووچ نے آٹھویں نمبر کے امریکی کھلاڑی اینڈی راڈک کے خلاف چھ دو ، چھ تین ،تین چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا سیمی فائنل عالمی نمبر ایک اسپین کے رافائل ندال اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔