ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہمارے معاشروں کی فعالیت میں کلیدی کردار کی حامل ہو چکی ہیں۔ یہ انتہائی حساس ڈیجیٹل ڈھانچا پورے معاشرے کی کارکردگی اور فعالیت کا ضامن ہے، مگر یہ ہیکنگ کے سامنے ایک کمزور ہدف بھی ہے۔ یوں سائبر مجرم چند ثانیوں میں اسے مفلوج بنا سکتے ہیں۔