1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیجڑوں پر تبصرہ کرنا ہیری پوٹر کی مصنفہ کو مہنگا پڑ گیا

3 جولائی 2020

مقبول ناول سیریز ہیری پوٹر کی دو فین سائٹس نے مصنفہ جے کے رولنگ سے دوری اختیار کر لی ہے۔ ان کے مطابق رولنگ نے ہیجڑوں کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3ejno
Autorin J K Rowling
تصویر: Imago/Zumapress

ہیری پوٹر ناول سیریز کی بے پناہ مقبولیت کے تناظر میں اس کے شائقین اور قارئین کی دلچسپیوں کو برقرار رکھنے والی دو فین سائٹس 'دی لیکی کالڈرن‘ (The Leaky Cauldron) اور 'مگلنیٹ‘ (Mugglenet) نے مصنفہ جے کے رولنگ کی تصاویر یا ان کی ذاتی کامیابیوں کو شائع کرنے یا ان کی مزید تشہیر کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے دوری اختیار کر لی ہے۔ ان فین سائٹس کا کہنا ہے کہ ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے بارے میں سخت اور تکلیف پہچانے والے کلمات ادا کیے ہیں۔

Filmnstill - Harry Potter und die Kammer des Schreckens - Rupert Grint als Ron Weasley
تصویر: picture-alliance/dpa/Film Warner

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت کی خاتون ادیب، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر جواین رولنگ کا قلمی نام جے کے رولنگ ہے۔ تخیلاتی، مہماتی اور طلسماتی پس منظر کی حامل ناول سیریز ہیری پوٹر کے چھ ناول  شائع ہوئے ہیں۔ ان کی لاکھوں جلدیں فروخت بھی ہو چکی ہیں۔ ہیری پوٹر سیریز کا پہلا ناول سن 1997 میں اور آخری یعنی چھٹا سن 2007 میں شائع ہوئے تھے۔

 'دی لیکی کالڈرون‘ اور 'مگلنیٹ‘ سائٹس پر ہیری پوٹر کے شائقین کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔ ان ویب سائٹس نے جے کے رولنگ کے ہیجڑوں کے بارے میں ادا کیے گئے کلمات کو تعصب پر مبنی اور سخت نظریات کا قرار دیتے ہوئے ان سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رولنگ نے اپنے مرتبے اور مقام کا نامناسب استعمال کرتے ہوئے معاشرے کے ایک کمزور طبقے کے خلاف جو کچھ بھی کہا ہے وہ یقینی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

ان دونوں ویب سائٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا موقف واضح اور صاف ہے کہ ٹرانس جینڈر عورت ایک نارمل عورت کی طرح ہے اور ان میں تخصیص غلط اور درست نہیں بلکہ ایسا کرنا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو کمتر دکھانے یا خیال کرنے کے مترادف ہے۔ دی لیکی کالڈرون کا کہنا ہے کہ بائنری یا جوڑے دار معاشرے میں نان بائنری یا غیر جوڑے دار افراد بھی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں اور اسی طرح ہم جنس پسندوں کو معاشرتی دھارے سے علیحدہ کرنا بھی ایک غلط متعصبانہ رویہ ہے۔

Harry Potter Hamburg Photoprobe
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Heimken

'مگل نیٹ‘ اور 'دی لیکی کالڈرون‘ نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں جے کے رولنگ کے مختلف اقدامات، خیراتی عوامل، تصاویر، بیانات اور کامیابیوں کی خبریں یا جن سے انہیں تشہیر مل سکے، ایسا مواد ویب سائٹس پر صارفین کے لیے شائع نہیں کیا جائے گا۔ دی لیکی کالڈرون نے اپنے ٹرانس جینڈر صارفین سے کہا ہے کہ وہ ویب سائٹ سے دوری اختیار کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

یہ تنازعہ گزشتہ ماہ اس وقت پیدا ہوا تھا جب جے کے رولنگ نے ٹوئٹر پر بائیولوجیکل سیکس کو موضوع بنایا۔ رولنگ کے مطابق معنی خیز زندگی کا تعلق سیکس سے ہے اور اس سے محرومی زندگی کی دلچسپیوں سے محروم کر دیتی ہے۔ ان کلمات کے سامنے آنے کے بعد رولنگ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ٹویٹ پر کیے جانے والے تنقیدی تبصروں کے جواب میں اپنا ایک بلاگ بھی تحریر کیا۔ اس بلاگ میں انہوں نے اپنی آزادئ اظہار کا دفاع کرتے ہوئے ہم جنس پسندی کے معاملے کے ساتھ ساتھ اپنے جنسی استحصال کے واقعات سے پردہ بھی اٹھایا۔ رولنگ نے اپنے بلاگ میں جہاں ٹرانس جینڈر کے حقوق کی بات کی وہاں یہ بھی بتایا کہ ماضی میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے سرگرم افراد نی کس انداز میں ان کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی تھیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس بلاگ کو تحریر کرنے کا مقصد سابقہ کلمات کی شدت کو زائل کرنا تھا۔ دوسری جانب ہیری پوٹر سیریز کی فلموں میں اداکاری کرنے والی دو اداکاراؤں ایما واٹسن اور ڈانیلے راڈکلف نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے مصنفہ رولنگ کے خیالات سے دوری اختیار کرنے کا اظہار بھی کیا۔

جادوگری سکھانے کا کالج

 

انکیٹا مکھو پاڈھائے (ع ح، ع ا)