1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

ہزاروں یورو سے بھرا بٹوا 'ایماندار لڑکی' نے پولیس کو دے دیا

26 نومبر 2023

جرمنی میں ایک نو عمر لڑکی نے پیسوں سے بھرا بٹوا ملنے پر پولیس کو مطلع کیا۔ اس لڑکی کے مطابق اسے یہ پرس ایک عمارت کے قریب سے ملا تھا جس میں اس وقت کئی ہزار یورو موجود تھے۔

https://p.dw.com/p/4ZSVd
Deutschland Symbolbild Geldbeutel
تصویر: K. Schmitt/Fotostand/IMAGO

جرمنی کے شمال میں ساحل پر واقع شہر کوکس ہافن میں ایک نوعمر لڑکی کو ایک عمارت کے قریب ایک پرس ملا جس میں سات ہزار تین سو اکہتر یورو نقدی موجود تھی۔ گمشدہ پرس ملنے پر اس لڑکی نے پولیس کو اطلاع دی اور پرس پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس 'ایماندار لڑکی' نے ہفتے کی شام کو فون کیا کہ اسے اپنے قصبے کے لُڈنگ ورتھ ضلع میں ایک عمارت کے قریب نقدی سے بھرا ایک پرس ملا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ پرس جس شخص کا تھا اس نے بٹوا کھونے کے بعد اسی دن دو گھنٹے کی مسافت طے کی اور واپس کوکس ہافن آیا تاکہ اپنا بٹوا ڈھونڈ سکے تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔

اس شخص نے بٹوا واپس کرنے والی لڑکی کے لیے ایک انعامی رقم بھی ادا کی۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کوئی بھی شخص اتنی بڑی رقم اپنے پرس میں لے کر کیوں گھومے گا۔

ر ب/ ع آ (ڈی پی اے)