کولون میں تاریخی عمارت منہدم
4 مارچ 2009اِس سے پہلے جائے حادثہ کو سیمنٹ کے ذریعے مستحکم بنانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ اِس انہدام کا تعلق زیر زمین ریلوے کی تعمیر سے بتایا جاتا ہے۔ اِس عمارت میں کولون شہر اور رائن کے علاقے کی ایک ہزار سال سے زیادہ کی تاریخ سے متعلق اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔
اس عمارت میں جرمنی کی گزشتہ سو سالہ تاریخ سے متعلق اہم دستاویزات تھیں۔
کولون شہر کے فائر بریگیڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دو لاپتہ افراد کا اب تک کو سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی اب تک کوئی لاش برآمد ہو پائی ہے۔
منگل کو جب عمارت کا انہدام شروع ہوا اور دیواریں گرنا شروع ہوئیں تو آرکائیو کا عملہ اور عمارت میں موجود دیگر افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
گزشتہ کئی برسوں سے اس آٹھ منزلہ عمارت کو منہدم ہونے سے بچانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں۔
فائر بریگیڈ کا عملہ اب تک عمارت سے اہم یکارڈ اور تاریخی دستاویزات نکال لینے میں کامیاب ہو چکا ہے جو عمارت کے زیرزمین حصے میں موجود تھیں۔ عمارت کا زیرزمین حصہ اس تباہی کا کم شکار ہوا ہے۔