1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورین گراں پری آلونسو نے جیت لی

24 اکتوبر 2010

جنوبی کوریا میں ہونے والی فارمولا ون کے رواں سیزن کی 17 ویں گراں پری میں فیراری ٹیم کے ہسپانوی ڈرائیور فرنینڈو آلونسو نے فتح حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/PmN1
تصویر: AP

آلونسو نے مقررہ چکر 2 گھنٹے48 منٹوں میں مکمل کئے۔ جرمن ڈرائیور فیٹل گاڑی کا انجن خراب ہونے کے باعث ریس سے نکلنے پر مجور ہو گئے۔

Flash-Galerie Formel 1 GB in Singapur - Fernando Alonso
آلونسو 231 پوائنٹس کے ساتھ فارمولا ون ڈرائیور ٹیبل میں سب سے اوپر ہیںتصویر: AP

ریس کے آغاز میں ہی ریڈ بل ٹیم کے جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل کی گاڑی نے سبقت حاصل کر لی اور یہ سبقت بہت دیر تک قائم بھی رہی۔ تاہم 46 ویں چکر میں اچانک اس ریس میں سب سے آگے دکھائی دینے والے فیٹل کی گاڑی اچانک سست ہوتی دکھائی دی اور اس کے فورا بعد سے کے انجن سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا ۔ اس سے قبل ریڈ بل ٹیم کو دھچکا اس وقت لگا تھا، جب ریس کے 19 ویں چکر میں اس کے آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ گزشتہ روز ان دونوں ڈرائیوروں نے کوالیفائینگ راؤنڈ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس ریس کا سب سے تیز رفتار چکر آلونسو نے ایک منٹ اور پچاس سیکنڈ میں طے کیا۔

کورین گراں پری میں دوسری پوزیشن پر 14 اعشاریہ نو سیکنڈ کے فرق سے میکلارن ٹیم کے لیوئس ہیملٹن رہے۔ تیسری پوزیشن فیراری ٹیم کے برازیلیئن ڈرائیور فیلپ میسا کے ہاتھ آئی۔ چوتھے نمبر پر شہرہ آفاق جرمن ڈرائیور میشائیل شوماخر آئے۔ مرسیڈیز کی طرف سے ریس میں شریک شوماخر نے 55 چکروں پر مشتمل 309 اعشاریہ 155 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ آلونسوکے مقابلے میں39 اعشاریہ چھ سیکنڈ زائد وقت سے مکمل کیا۔ پانچویں پوزیشن رینالٹ ٹیم کے رابرٹ کوبیکا کو ملی۔ مرسیڈیز ٹیم کے جرمن ڈررائیور نکوروزبیرگ بھی 19 ویں چکر میں ریس سے باہر ہو گئے۔

Ferrari Fahrer Fernando Alonso aus Spanien
آلونسو اپنی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

اس سیزن میں کل 19 میں سے 17 فارمولا ون ریسوں کے بعد مجموعی طور پر برازیلیئن ڈرائیور فرنینڈو آلونسو 231 پوائنٹس کے سے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔ ریڈ بل ٹیم کے مارک ویبر 220 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ لوئیس ہیملٹن 210 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ سباستیان فیٹل 206 پوائنٹس کے ساتھ اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ پچھلے سیزن کے چیمپیئن برطانوی ڈرائیور جیسن بٹن 189 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

فارمولا ون کے موجودہ سیزن میں اب تک کی مجموعی ٹیم پوزیشن میں ریڈ بل سب سے اوپر ہے اس کے 426 پوائنٹس ہیں۔ میکلارن مرسیڈیز 399 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ فیراری 374 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ مریسڈیز 188 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ رواں سیزن کی اگلی گراں پری ریس سات نومبر کو برازیل کے شہر ساؤ پوالو میں ہو گی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں