پاکستان میں شادی کا ایونٹ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے، جس میں سینکڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ لیکن کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے فی الحال ایسا ممکن نہیں۔ عالمی وبا میں اس مذہبی ادائیگی کے لیے بھی لوگوں نے نئے طریقے اختیار کر لیے ہیں۔ کراچی کی ایک شادی کی یہ تقریب ہی دیکھ لیجیے۔