1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 ’کاش میں بھی کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈال سکتا‘

8 اکتوبر 2019

وزیرِ اعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی طرح کاش وہ بھی پاکستان میں پانچ سو کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈال سکتے۔

https://p.dw.com/p/3Qu4D
Imran Khan, Li Keqiang
تصویر: picture alliance/AP Photo/M. Schiefelbein

منگل کو بیجنگ میں بین الاقوامی تجارت کے فروغ سے متعلق چینی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے  کہا کہ پاکستان چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ کرپشن سرمایہ کاری  کو روکتی ہے جبکہ سرخ فیتہ  کاروبار اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

عمران خان نے بدعنوانی کے خلاف چین کے صدر شی جن پنگ کے اقدامات کو سراہا اور پھر اس خواہش کا اظہار کیا کہ کاش وہ بھی چین کے صدر کی طرح پاکستان میں پانچ سو بدعنوان افراد کو جیل میں ڈال سکتے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں کرپشن روکنا ایک پیچیدہ عمل ہے لیکن ان کی حکومت اس پر کام کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم  بننے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

منگل کو وزیر اعظم نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔ وہ بعد میں صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

دریں اثنا، پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی سینیئر عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق جنرل باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی کےکمانڈر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقاتیں کیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید