1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیڑھ لاکھ کے بجائے دو لاکھ مسافر، ہزاروں زمین پر رہ گئے

24 دسمبر 2018

ہفتے اور اتوار کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئر پورٹ پر لفتھانسا ایئر لائن کی 88 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ چھٹيوں کے سيزن ميں پچاس ہزار اضافی مسافروں نے ہوائی اڈے کا رخ کيا۔

https://p.dw.com/p/3AaUX
Deutschland Flughafen Frankfurt am Main
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Roessler

جرمن ایئر لائن لفتھانسا کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب کرسمس سے قبل ايئر پورٹ پر بہت کم ملازمین موجود تھے۔ سکیورٹی چیکنگ پر لوگوں کے ہجوم اور اسٹاف کی کمی کے باعث تین ہزار افراد اپنی پروازوں تک نہ پہنچ پائے۔ مسافروں کو سکیورٹی چیکنگ پر اوسطاً 90 منٹ تک اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔

فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک سے پرواز کرنے والے لفتھانسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سے مسافر سکیورٹی چینکنگ پر شدید رش کے باعث فلائٹس تک بروقت نہ پہنچ پائے اور جہازوں سے ان کے سامان کو اتارنا پڑا اور یوں ایئر لائن کی 88 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ہیتھرو ائیر پورٹ پر دوڑتی ہوئی بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں

عام حالات میں ہفتے اور اتوار کو فرینکفرٹ ايئر پورٹ کے ذريعے ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ اسی ہزار تک مسافر سفر کرتے ہیں۔ جبکہ کرسمس سے قبل اس ویک اینڈ پر فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے ذریعے دو لاکھ مسافر سفر کے لیے پہنچے اور بظاہر ایئر پورٹ کے پاس اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے لیے ملازمین موجود نہ تھے۔ ایئر پورٹ کو اس لیے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو جہاز میں لے جانے والے سامان کو جہاز میں چیک ان کرنے کی تجویز نہ دی گئی جو کہ سکیورٹی پر زیادہ وقت کی بہت بڑی وجہ بنتا ہے۔ لفتھانسا کے ایک سینئر اہلکار ڈیٹلیف کیزر کا کہنا ہے، ’’فرینکفرٹ ایئر پورٹ کو سروس کی فراہمی سے متعلق شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘ فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر 2019ء میں ایک نئے سکیورٹی اسٹیشن کی بنیاد رکھی جائے گی تاکہ زيادہ رش کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔