1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتچین

چین کی تائیوان کے لیے گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کی تیاری

17 جنوری 2025

چین کا کہنا ہے کہ تائیوان کے گروپ ٹورز دوبارہ شروع کرنے سے آبنائے کے عملہ کے درمیان ربط معمول پر لانے کے عمل کو فروغ ملے گا۔

https://p.dw.com/p/4pFx9
تائیوان تنازعہ
چین نے جزیرہ تائیوان کے ارد گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کر کے فوجی دباؤ کو بھی بڑھانے کی بھی کوشش کی ہے اور اس طرح دونوں میں تعلقات کشیدہ رہے ہیں تصویر: Taiwan Coast Guard/AP Photo/picture alliance

بیجنگ کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ چین مستقبل قریب میں تائیوان کے لیے بعض گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تائیوان سے دوبارہ اتحاد کو کوئی نہیں روک سکتا، چینی صدر

اس اقدام پر عمل درآمد سے آبنائے تائیوان کے اس پار تائیوان کے قریب ترین چینی صوبے شنگھائی اور جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے رہائشیوں کو خود مختار جزیرے تائیوان کا سفر کرنے کا موقع ملے گا۔

البتہ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے گروپ ٹورز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن مقرر نہیں کی ہے۔

چین نے نئی طرز کا جنگی بحری جہاز ’سیچوان‘ لانچ کر دیا

چین تائیوان کے گروپ ٹور دوبارہ کیوں شروع کرنا چاہتا ہے؟

چینی وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ یہ دورے آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کے "مفادات اور فلاح و بہبود کے معاملات کو فروغ دیں گے۔"

اس نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے جزیرہ تائیوان اور چین کے درمیان کی "آبنائے کے لوگوں کے درمیان ربط کو معمول پر لانے کو فروغ ملے گا۔"

تائیوان کے آس پاس درجنوں چینی طیاروں اور جہازوں کی مشقیں

تائیوان کی حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

چین اور تائیوان کے کشیدہ تعلقات

چین اور تائیوان نے آبنائے میں سفر پر کافی دنوں سے اپنی پابندیاں برقرار رکھی ہیں۔

گزشتہ سال جون میں، تائیوان نے چین کے لیے اپنی سفری وارننگ بڑھاتے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ جب تک بالکل ضروری نہ ہو وہ چین کا دورہ نہ کریں۔

تائیوان کے قریب چینی عسکری سرگرمیاں

تائیوان کا جنگی طیارہ
گزشتہ سال جون میں، تائیوان نے چین کے لیے اپنی سفری وارننگ بڑھاتے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ جب تک بالکل ضروری نہ ہو وہ چین کا دورہ نہ کریں۔تصویر: Chiang Ying-ying/AP/picture alliance

واضح رہے کہ بیجنگ کی جانب سے تائیوان کی آزادی کے "سخت" حامیوں کو پھانسی دینے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد اس طرح کی سفری ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بیجنگ خود مختار جزیرے کو اپنے ہی علاقے کے حصے کے طور پر دیکھتا ہے۔

تائیوان کے ارد گرد چین کی تازہ جنگی مشقیں شروع

حالیہ برسوں میں چین نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تائی پے کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں بھی تیز کی ہیں۔

اس نے جزیرے کے ارد گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کر کے فوجی دباؤ کو بھی بڑھا دیا ہے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)

تائیوان کیا چین سے مسلح تنازعہ کا متحمل ہو سکتا ہے؟