1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

چالاک لومڑی نے 100 سے زائد جوتے چوری کر لیے

عرفان آفتاب مارٹر کیٹ مون
30 جولائی 2020

برلن شہر کے ایک علاقے کے رہائشی اپنی جوتیاں غائب ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔ لیکن وہ یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ یہ چوری رنگ برنگی جوتیوں کا شوق رکھنے والی ایک لومڑی کر رہی تھی۔

https://p.dw.com/p/3gAUQ
Wildtiere in der Stadt
تصویر: picture-alliance/J. Carstensen

چالاک لومڑی کے قصے اور کہانیاں تو سب نے بچپن میں بہت سنے ہونگے لیکن لومڑیوں میں جوتوں کے شوق کا انکشاف ابھی تک کسی کہانی میں نہیں ہوا ہے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک لومڑی نے انتہائی عقلمندی سے متعدد لوگوں کے گھروں کے باہر رکھے جوتے چرا لیے۔

جرمن میڈیا کی اطلاعات کے مطابق برلن کے جنوبی مشرقی علاقے ثیلنڈورف میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لومڑی نے مختلف رہائشیوں کے گھروں سے ایک سو زائد جوتے چوری کر لیے۔

مزید پڑھیے: سوئٹزرلینڈ: حد رفتار 30، بطخ کی رفتار 52 کلومیٹر فی گھنٹہ

اس علاقے میں قائم مختلف گھروں کے باہر سے چپل، سینڈل اور اسنیکر شوز سمیت ہر قسم کے جوتے غائب ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ایک مقامی رہائشی کرسٹیان میئر نے آخرکار اس شاطر چور کو بے نقاب کر دیا۔


برلن کے روزنامہ ٹاگیس اشپیگل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو ہفتے قبل میئر نے اپنے نت نئے جوتے غائب ہونے کے بعد کمیونٹی کی ایک ویب سائٹ ’نیبن آن‘ پر اس بارے ایک پوسٹ شائع کی تھی۔ اس کے بعد ان کو معلوم ہوا کہ اس علاقے میں صرف انہی کے جوتے غائب نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیے: نایاب کوبرا نے نوجوان کو ڈس کر جرائم پیشہ گروہ پکڑوا دیا

معمہ حل ہوگیا

بعد ازاں کرسٹیان میئر نے گھر کے پاس ایک لومڑی کو دیکھ لیا جو کہ اپنے منہ میں نیلے رنگ کی چپل اٹھائے ہوئے تھی۔ وہ جوتوں کی شوقین لومڑی کی تصویر کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے بقول، ’’منہ میں نیلی چپل کے ساتھ رنگے ہاتھوں چور پکڑا گیا۔‘‘

اس طرح میئر نے رنگے برنگے جوتوں کی چوری کا پتی چلا لیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ میئر کو ابھی تک اپنے نئے نویلے جوتوں کا پتہ نہیں چل سکا۔ لیکن تین دیگر جوتوں کی جوڑیوں کے مالکان نے اپنے جوتے واپس ملنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں