1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی، لندن برج بند کر دیا گیا

29 نومبر 2019

برطانوی دارالحکومت کے مشہور مقام لندن برج کے قریب چاقو کے حملوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد علاقے کو اپنے حصار میں لے کر لندن برج بند کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3TyyL
England London Bridge Schießerei
تصویر: picture-alliance/dpa/PA/D. Lipinski

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے ایک افسر کے مطابق جمعہ انتیس نومبر کو کیے گئے ان حملوں کے بعد پولیس کو ہنگامی طور پر طلب کیا گیا۔ چاقو سے حملے مقامی وقت کے مطابق تقریباً دو بجے دوپہر کیے گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ لندن پولیس کے ایک افسر نے متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا ہے جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ زخمیوں کی تعداد پانچ بتا رہے ہیں۔ ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ واقعہ آپسی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

 امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن ایمبیولینس سروس بھی واردات کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ اس سروس نے اسے ایک بڑے واقعے سے تعبیر کیا ہے۔

سکائی نیوز ٹیلی وژن چینل نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ لندن برج میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ حملہ آور کو گولی مار دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے نے بتایا کے اُس نے بعض افراد کو گتھم گتھا ہوتے دیکھا تو محسوس کیا کہ یہ آپس کی لڑائی ہے لیکن بعد کی رپورٹوں سے معلوم ہوا کہ چاقو کے حملے تھے۔

ع ح ⁄ ع ا (روئٹرز، اے پی)

یہودی خاندان پر سامیت مخالف حملہ، مسلمان خاتون نے بچا لیا