1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پیٹریاس نے سی آئی اے کے سربراہ کا حلف اٹھا لیا

7 ستمبر 2011

حال ہی میں ریٹائر ہونے والے امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے منگل کے روز امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے چیف کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

https://p.dw.com/p/12U7a
ڈیوڈ پیٹریاستصویر: dapd

سابق امریکی جنرل اور افغانستان میں آئی سیف کے سربراہ رہنے والے ڈیوڈ پیٹریاس نے سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے کا حلف امریکہ میں سن دو ہزار ایک کے دہشت گردانہ حملوں کی دس سال پورے ہونے سے چند روز قبل اٹھایا ہے۔ مبصرین کے مطابق وہ سی آئی اے کی کمان ایک ایسے وقت سنبھال رہے ہیں جب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی افواج اور سی آئی اے کے درمیان تفریق خاصی مشکل ہو چکی ہے، افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلا مرحلہ وار ہو رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات، بالخصوص سی آئی اے اور پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے رشتے خاصے خراب ہیں۔ آئی سیف کے سابق سربراہ کی حیثیت سے پیٹریاس کو افغان اور پاکستانی حکام کے ساتھ کام کرنے کا خاصا تجربہ رہا ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ بات بھی ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے سی آئی اے کے سربراہ بنائے جانے کی ایک وجہ ہے۔

NO FLASH General David Petraeus
پیٹریاس افغانستان میں آئی سیف کے سربراہ رہ چکے ہیںتصویر: dapd

امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے حلف لینے کے بعد پیٹریاس امریکی صدر باراک اوباما کے کو انٹیلیجنس بریفنگ دینے پہنچے۔ اس کے بعد پیٹریاس نے سی آئی اے کے عہدیداروں سے ورجینیا میں واقع ادارے کے ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کیا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل پیٹریاس نے صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا۔ نائب صدر بائیڈن نے افغانستان اور عراق میں ڈیوڈ پیٹریاس کے کردار کی تعریف کی۔ پیٹریاس کے سی آئی اے کے سربراہ کی حیثیت سے تقرری کے بعد واشنگٹن کے بعض حلقوں میں گردش کرنے والا یہ خیال بھی دم توڑ گیا کہ ریپبلکن جماعت غالباً پیٹریاس کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے اپنی جماعت کا امیدوار نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں