1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پکاسو کی سابقہ شریک حیات اور فرانسیسی مصورہ جیلو کا انتقال

7 جون 2023

بیسویں صدی کے عظیم مصور پابلو پکاسو کی سابقہ شریک حیات اور معروف فرانسیسی مصورہ فرانسواز جیلو انتقال کر گئی ہیں۔ پکاسو سے تقریباﹰ چالیس برس چھوٹی جیلو کا انتقال نیو یارک کے ایک ہسپتال میں ایک سو ایک برس کی عمر میں ہوا۔

https://p.dw.com/p/4SIW0
Francoise Gilot und Picasso
تصویر: AFP/Getty Images

امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بدھ سات جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق فرانسواز جیلو (Françoise Gilot) کو گزشتہ کچھ عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض کا سامنا تھا اور ان کا انتقال نیو یارک کے ایک ہسپتال میں منگل چھ جون کے روز ہوا۔

ڈا ونچی پکاسو سے آگے نکل گئے

طویل عرصے تک پابلو پکاسو کی شریک حیات رہنے والی اس فرانسیسی مصورہ کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی آؤریلیا اینگل نے بھی کر دی ہے۔

فرانسواز جیلو 1921ء میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئی تھیں اور ایک نوجوان آرٹسٹ کے طور پر انہوں نے اپنا ایک اسٹوڈیو بھی بنا لیا تھا اور اپنے بنائے ہوئے فن پاروں کی اولین نمائشوں کا اہتمام بھی کیا تھا۔

پکاسو کی نیو یارک سے چوری کردہ پینٹنگ ترکی سے مل گئی

USA Frankreich Francoise Gilot
فرانسواز جیلو کی نیو یارک میں نومبر سن دو ہزار پندرہ میں لی گئی ایک تصویرتصویر: Andrew Toth/Getty Images/AFP

پکاسو سے پہلی ملاقات

فرانسواز جیلو کی ہسپانوی مصور پابلو پکاسو سے اولین ملاقات 1943ء میں ہوئی تھی، جب ان کی اپنی عمر تقریباﹰ 22 سال تھی اور عمر میں ان سے قریب 40 برس بڑے پکاسو تب 62 برس کے تھے اور بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکے تھے۔

پکاسو کی تخلیق، دنیا کا مہنگا ترین فن پارہ

جیلو اور پکاسو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد اکٹھے رہنے لگے تھے اور ان کے ہاں دو بچے بھی پیدا ہوئے تھے، جن کے نام کلود اور پالوما رکھے گئے تھے۔

فرانسواز جیلو نے شریک حیات کے طور پر 1953ء میں پکاسو سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایسی واحد خاتون تھیں، جنہوں نے بیسویں صدی کے اس عظیم ہسپانوی مصور سے قطع تعلق کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں چھوڑ دیا تھا۔

پکاسو کے مزید دو سو سے زائد شاہکار منظر عام پر

Pablo Picasso mit Francoise Gilot
پابلو پکاسو اور ان کی شریک حیات اور فرانسیسی ماڈل فرانسواز جیلوتصویر: Photoshot/picture alliance

پکاسو کی زندگی سے نکل جانے کے بعد ان سے اپنے تعلق کے بارے میں جیلو نے ایک کتاب بھی لکھی تھی، جس کا عنوان ''پکاسو کے ساتھ زندگی‘‘ تھا۔

امریکہ منتقلی

فرانسواز جیلو نے پکاسو کے ساتھ اپنے تعلقات کے خاتمے کے بعد لُوک سیمون نامی ایک مصور سے باقاعدہ شادی بھی کی تھی، جو کچھ ہی عرصہ چل سکی تھی۔

جیلو اور سیمون کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی تھی، جس کا نام آؤریلیا رکھا گیا تھا۔ جیلو کی موت کی تصدیق ان کی اسی بیٹی نے کی۔

پبلو پکاسو کی اسکیچ بک چوری

Pablo Picasso mit Francoise Gilot
پکاسو اور جیلو ساحل سمندر پر، فائل فوٹوتصویر: Glasshouse Images/picture alliance

لُوک سیمون سے علیحدگی کے بعد جیلو ترک وطن کر کے امریکہ کے شہر نیو یارک منتقل ہو گئی تھیں جہاں 1970ء میں انہوں نے جوناس سالک نامی طبی محقق سے شادی کر لی تھی۔

ساڑھے تین سو سال پرانے قیمتی فن پارے ہائی وے پر کوڑے کے ڈبے میں

جوناس سالک کا بہت بڑا تحقیقی اعزاز یہ تھا کہ بچوں کو جسمانی طور پر معذور بنا دینے والی بیماری پولیو کے خلاف ویکسین انہوں نے ہی دریافت کی تھی۔ ان دونوں کی شادی 1995ء میں سالک کی موت تک قائم رہی تھی۔

فرانسواز جیلو نے ایک مصورہ کے طور پر اپنا کام اپنی زندگی کے آخر تک جاری رکھا اور وہ مصوری اور فنون لطیفہ کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر ایک مشہور و معروف شخصیت تھیں۔

م م / ع ا (ڈی پی اے)