1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور میں دھماکا، دو افراد ہلاک

10 مارچ 2024

پشاور کے بورڈ بازار میں ایک موٹر سائیکل پر لدا کئی کلوگرام دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

https://p.dw.com/p/4dMF1
Pakistan | Explosion in einer Moschee in Peshawar
تصویر: MAAZ ALI/AFP/Getty Images

پولیس کے مطابق آج اتوار کی صبح پشاور میں دھماکا خیز مواد سے لیس ایک موٹر سائیکل میں اچانک دھماکا ہوا جس کے باعث دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

پشاور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز کاشف عباسی نے بتایا کہ پشاور کے بورڈ بازار کے علاقے میں موجود اس موٹرسائیکل پر 4 سے 5 کلو گرام کے درمیان دھماکا خیز مواد لدا ہوا تھا۔

عباسی نے مزید کہا کہ بہ ظاہر یہ دھماکا خیز مواد وقت سے پہلے پھٹ گیا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس دہشت گردانہ عمل کا ہدف کون تھا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور کئی دہائیوں سے عسکریت پسند پاکستانی طالبان ٹی ٹی پیکے حملوں کا ہدف رہا ہے۔ اس شہر میں ماضی قریب میں کئی سنگین دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین کے لیے دعا کی۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ''ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

ر ب/ ع ت (اے پی)