1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور میں خودکش بمبار کی کارروائی: کم از کم چار ہلاک

28 اپریل 2010

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر میں ایک خودکش بمبار کی کارروائی میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/N8Ha
تصویر: Faridullah Khan

پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں ایک خود کش بم حملے میں کم از کم چار پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ یہ خود کش بمبار کی کارروائی پیر بالا مقام پر قائم پولیس چوکی پر کی گئی۔ اس واقعہ میں دیگر چھ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Anschläge in Pakistan
پشاور کو عسکریت پسند مسلسل دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیںتصویر: AP

پشاور شہر کے پولیس سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی کو خود کش بمبار نے ایک پولیس چوکی سے ٹکرا دیا۔ زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔ اس حملے کے نتیجے میں پولیس چوکی سے ملحقہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ امدادی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں خوف ہراس کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔ متاثرہ مقام کوسیکیورٹی اہلکاروں کو اپنے گھیرے میں لے کر تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس نے اس شبے کا بھی اظہار کیا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کو خودکش حملہ آور شہر کے اندر لے جانے کی کوشش میں تھا، سیکیورٹی اور ناکوں کی وجہ سے جب اُس کو شہر میں داخل ہونے میں ناکامی ہوئی تو اُس نے گاڑی پیر بالا میں قائم پولیس چوکی کی عمارت سے جا ٹکرائی۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ : عابد حسین

ادارت : عاطف توقیر