1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی صوبہ پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے دس افراد ہلاک

26 جون 2023

پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ حکام کے مطابق اسی صوبے میں مون سون کے موسم کے آغاز سے پہلے ہی ویک اینڈ پر شدید بارشیں بھی ہوئیں۔

https://p.dw.com/p/4T3uD
BdT Deutschland | Unwetter & Blitze | Köln
تصویر: Jens Krick/Flashpic/picture alliance

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق حکام نے پیر 26 جون کے روز بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اور ان کے نتیجے میں ہلاکتیں زیادہ تر پنجاب کے دو اضلاع سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں ہوئیں۔

پاکستانی سیلاب زدگان ایک سال بعد بھی تعمیر نو کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر

موسمیاتی ماہرین نے آسمانی بجلی گرنے کے ان واقعات کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اور خاص طور پر پنجاب کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اکثر دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی متعدد تازہ واقعات کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کا باعث بنے۔

پاکستان: غذائی عدم تحفظ کی صورتحال انتہائی تشویش ناک

BdTD  Indien Kaschmir Gewitter Blitz
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اور ان کے نتیجے میں ہلاکتیں زیادہ تر پنجاب کے دو اضلاع سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں ہوئیںتصویر: Tauseef Mustafa/AFP/Getty Images

مزید بارشوں کی پیش گوئی

پاکستانی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشیں متوقع ہیں، جن سے شدید گرمی کی وہ لہر کسی حد تک کم ہو جائے گی، جس کا ملکی عوام کو مسلسل گزشتہ کئی ہفتوں سے سامنا تھا۔

پاکستان میں لاکھوں سیلاب متاثرین بنیادی صحت سہولیات کے منتظر

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ذمے دار ملکی محکمے این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے موسم کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں ملک کے کچھ علاقوں میں اچانک سیلاب بھی آ سکتے ہیں۔

پاکستان میں مون سون کا موسم ہر سال جولائی میں شروع ہو کر ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

لاکھوں پاکستانی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں

Pakistan Jaffarabad | Überschwemmungen
گزشتہ برس آنے والے تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں ملک کا تقریباﹰ ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھاتصویر: FIDA HUSSAIN/AFP

گزشتہ برس ہونے والی وسیع تر تباہی

پاکستان میں مون سون کے موسم کے دوران ہونے والی بارشوں کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں عوامی زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے، جس کی ایک وجہ ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کی جانے والی ناقص منصوبہ بندی بھی ہوتی ہے۔

سیلابی تباہ کاریاں: پاکستان 16 بلین ڈالر کی امداد کا متمنی

گزشتہ برس پاکستان میں مون سون کی انتہائی غیر معمولی بارشوں کے باعث جو سیلاب آئے تھے، ان کے نتیجے میں ملک کا تقریباﹰ ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا۔ تباہ کن قدرتی آفت بن جانے والے ان حالات کی وجہ سے ملک بھر میں 1739 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان کو تباہ کن سیلابوں کے بعد ’فوڈ اِن سکیورٹی‘ کا سامنا

اس کے علاوہ پاکستان کی تاریخ کے شدید ترین سیلاب قرار دی جانے والے اس قدرتی آفت کے نتیجے میں تقریباﹰ آٹھ ملین شہری بے گھر بھی ہو گئے تھے جبکہ اس وجہ سے ہونے والے مجموعی مالی نقصانات کا تخمینہ تقریباﹰ 30 بلین امریکی ڈالر کے برابر لگایا گیا تھا۔

م م / ا ا (اے پی)

پاکستان میں سیلاب زیادہ تباہی کی وجہ آخر کیوں بنتے ہیں؟