1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی اور پورپی وفود کی بات چیت

8 فروری 2007

پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری کی سربراہی میں ایک وفد نے جمعرات کے روز برلن میں یورپی یونین کے ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ مختلف امور پر تفصیلی مذاکرات کئے۔

https://p.dw.com/p/DYHk
خورشید قصوری ( بائیں) اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ
خورشید قصوری ( بائیں) اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھتصویر: AP

جرمن دارلحکومت برلن میں ہونے والی اس بات چیت میں پاکستانی وفد کے ساتھ مذاکراتی ساتھی یورپی وفد کی صدارت جرمن وزیر خارجہ شٹائن مائر نے کی۔ پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اپنے جرمن ہم منصب شٹائن مائر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ ان مذاکرات کا مقصد پاکستان اور یورپی یونین کے مابین سفارتی اور سیاسی تعلعقات کو مزید بہتر بنانا تھا۔اسی تناظر میں گذشتہ چند ماہ سے پاکستان اور یونین کے باہمی تعلعقات میں بہتری کی غیر معمولی کوششیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔