پاکستان کی بنگلہ دیش سے جیت (تصویری جھلکیاں)
بنگلہ ديش کے شہر مير پُور کے شير بنگلہ نيشنل اسٹيڈيم ميں اتوار تيس مارچ کو کھيلے جانے والے ’ورلڈ ٹی ٹوئنٹی‘ کپ ميں گروپ ٹو کے ايک ميچ ميں پاکستان نے ميزبان بنگلہ ديش کی ٹيم کو 50 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اِس ميچ ميں پاکستان نے ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ کرنے کا فيصلہ کيا اور اوپنر احمد شہزاد کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ بيس اووروں ميں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کيے۔
بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی باؤلر عمر گل کا انداز
بنگلہ ديش کی ٹيم مقررہ بيس اوورز ميں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 140رنز بنانے ميں ہی کامياب رہی۔
ميزبان ٹيم کی پہلی وکٹ تيس کے مجموعی اسکور پر گری، جس کے بعد يکے بعد ديگرے وکٹيں گرتی رہيں۔
بنگلہ دیشی انعام الحق واپس پویلین جاتے ہوئے۔ پاکستان کے ليے سب سے کامياب بالر عمر گُل رہے، جنہوں نے چار اوورز ميں تيس رنز دے کر تين وکٹيں حاصل کيں۔ ان کے علاوہ سعيد اجمل نے دو جبکہ شاہد آفريدی اور ذوالفقار بابر نے ايک ايک وکٹ لی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہزاد نے باسٹھ گيندوں پر 111 رنز ناٹ آؤٹ کی دھوئيں دار اننگز کھيلی، جس ميں اُنہوں نے چھ چھکے اور دس چوکے لگائے۔
احمد شہزاد کی بين الاقوامی ٹی ٹوئنٹی ميں پہلی سنچری ہے اور ان کی خوشی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
احمد شہزاد اور شعيب ملک کے درميان چوتھی وکٹ کی شراکت ميں پاکستان نے 83 رنز بنائے۔
ميزبان ٹيم کی جانب سے عبدالرزاق سب سے کامياب باؤلر رہے، جنہوں نے چار اوورز ميں بيس رنز دے کر دو کھلاڑيوں کو پويلين کا رخ دکھايا۔
بنگلہ دیشی کرکٹر محمود اللہ، شکيب الحسن اور الامين حسين نے بھی ايک ايک وکٹ لی۔
کامران اکمل نے صرف نو رنز بناکر عبدالرزاق کے پہلے اوور میں ضیاء الرحمن کے عمدہ کیچ پر وکٹ گنوائی۔
بنگلہ ديش کے خلاف يہ کاميابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو سيمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ليے آئندہ منگل کے روز ويسٹ انڈيز کے خلاف ہونے والے ميچ ميں لازمی طور پر فتح حاصل کرنی ہوگی۔
کامران اکمل صرف نو رنز بناکر عبدالرزاق کے پہلے اوور میں ضیاء الرحمان کے عمدہ کیچ پر آؤٹ ہوئے۔
اسڈیڈیم میں اس مرتبہ زیادہ تر بنگلہ دیشی جھنڈے ہی نظر آئے۔
میچ کے آغاز میں بنگلہ دیشی شائقین کی خوشی دیدنی تھی لیکن پاکستان کی جیت کے بعد زیادہ تر چہرے مرجھائے ہوئے نظر آئے۔