1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: کورونا کی وبا پر قابو کے لیے سفری پابندیاں سخت تر

2 مئی 2021

پاکستان کے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث بین الاقوامی مسافر پروازوں میں 80 فیصد کمی کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کے ایس او پیز بھی بدل دیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3sr6p
Pakistan | Coronavirus | Militär-Patrouillen zur Einhaltung der Restriktionen
تصویر: Abdul Majeed/AFP/Getty Images

پاکستان کے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث بین الاقوامی مسافر پروازوں میں 80 فیصد کمی کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کے ایس او پیز بھی بدل دیے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف حکومت پاکستان اپنی حکمت عملی کے حوالے سے کئی نئے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے پروازوں سے متعلق معیاری حفاظتی ضوابط میں چند بنیادی تبدیلیوں کا اعلان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیا اور اس سلسلے میں ایک نیا ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

احتیاط نہ کی تو پاکستان کا بھی بھارت جیسا حال ہو گا، عمران خان

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر )این سی او سی( نے ہفتے کے روز ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کے کووڈ انیس کے پھیلاؤ کے خلاف تازہ ترین اقدامات کے بارے میں لکھا تھا، ''کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ انیس کے عالمی اور علاقائی سطح پر مسلسل پھیلاؤ اور کیسز میں اضافے کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی فضائی سفر 5 تا 20 مئی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘

کورونا بحران:بھارت کو پاکستان سمیت متعدد ملکوں سے امداد کی پیشکش

Pakistan Saudi Arabian Airlines
پابندیوں کا اطلاق تمام چارٹرڈ اور نجی پروازوں۔تصویر: picture alliance/dpa/epa/A. Arbab

متاثرہ پروازیں

بین الاقوامی پروازوں کو محدود کرنے کے فیصلے کے ساتھ ہی یہ امر واضح کر دیا گیا کہ ان پابندیوں کا اطلاق تمام چارٹرڈ اور نجی پروازوں کے ساتھ ساتھ طے شدہ شیڈول کے مطابق آنے جانے والی عام مسافر پروازوں پر بھی ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی تمام بین الاقوامی مسافروں کو ہوائی اڈوں پر کورونا کا RAT ٹیسٹ کروانا ہوگا اور پاکستان کے لیے کسی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر اندر کرائے گئے RT-PCR کی منفی بھی رپورٹ دکھانا ہو گی۔

قرنطینہ کے ضوابط

ایسے مسافر بھی دس دن تک قرنطینہ میں رہا کریں گے، جن کا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہو۔ ان مسافروں کو مخصوص نوعیت کے مراکز میں بھیج دیا جائے گا، جن کے کووڈ ٹیسٹ کی  رپورٹ مثبت ہو اور ایسے افراد کو ان مراکز میں قیام کے اخراجات خود اٹھانا ہوں گے۔ یہ فضائی مسافر بھی قانوناﹰ دس روز تک قرنطینہ میں رہنے کے پابند ہوں گے۔

ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائرل، وفاقی وزیر تنقید کی زد میں

استثنیٰ کس کس کو؟

کورونا ٹیسٹ کی اس لازمی شرط سے مستثنیٰ بارہ سال سے کم عمر کے بچے، معذور افراد، چوٹی کی بین الاقوامی شخصیات، اعلیٰ منصب پر فائز افراد اور جلاوطن پاکستانی شہری ہوں گے۔

ایس اوپیز کی تبدیلی

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پانچ مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا، جو 75 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔سنیما کی بندش کا ایک سال، دس ہزار بے روزگار ملازمین پریشان

Pakistan Coronavirus Covid-19
ماسک نہ پہننے والوں پر چالان کیا جا رہا ہے۔تصویر: Reuters/A. Soomro

تازہ ترین صورت حال

پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی اور کووڈ انیس کے کیسز میں اضافہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے  اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز میں چار ہزار چار سو چودہ کا اضافہ ہوا اور 113 مریضوں کا انتقال ہو گیا۔ اس تعداد کے ساتھ پاکستان میں کووڈ انیس کا شکار ہو کر انتقال کر جانے والے افراد کی مجموعی تعداد اب 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل غیر معمولی اضافے نے حکومت خاص طور پر صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے حکام کو بڑی مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں کی صورتحال تشویشناک ہے۔ بستروں اور وینٹیلیٹرز کی کمی دور کرنے کی ہر ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

کورونا ضوابط کا احترام نا کرنے والوں اور ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے چالان بھی کیے جا رہے ہیں۔

ک م / م م (روئٹرز)