1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ملائیشیا کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، عمران خان

بینش جاوید
21 نومبر 2018

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ’ملائیشین ماڈل‘ اپنانا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول پاکستان ملائیشیا کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/38dFx
Malaysia Besuch des pakistanischen Ministerpräsidenten Imran Khan
تصویر: picture-alliance/AP Photo/V. Thian

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ایک مشرکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد کی قیادت نے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا، یہاں فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوا اور ملکی معیشت بھی بہتر ہوئی۔ عمران خان نے  کہا،’’ پاکستان غیر معمولی حد تک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کی حکومت کو مالی بد عنوانی کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے اور اس کے لیے وہ ’ملائیشین ماڈل‘ سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

Malaysia Besuch des pakistanischen Ministerpräsidenten Imran Khan
تصویر: picture-alliance/AP Photo/V. Thian

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عمران خان اور مہاتیر محمد نے ملاقات کے دوران ملائیشیا کی آزادی کے بعد سے دونوں ممالک میں جاری تعاون کے ساتھ ساتھ ملائیشیا اور پاکستان  کے مابین دو طرفہ مذ‌اکراتی عمل کے آغاز کو بھی سراہا۔

Malaysia Besuch des pakistanischen Ministerpräsidenten Imran Khan
تصویر: picture-alliance/AP Photo/Yam G-Jun

پاکستانی وزیر اعظم نے مہاتیر محمد کو یوم پاکستان، 23 مارچ 2019ء کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ملائیشین وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔