1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہایران

پاکستان اور ایران کی سرحد کے قریب زلزلے کے جھٹکے

5 مارچ 2024

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 تھی۔

https://p.dw.com/p/4dBZD
ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 تھی
ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 تھیتصویر: Abdul Ghani Kakar

ایرانکے صوبے سیستان بلوچستان میں منگل کو آنے والے 5.4 شدت کے ایک زلزلے کے باعث پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح چار بج کر بیس منٹ پر 35 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

اس زلزلے کے باعث اب تک ہلاکتوں یا کسی اور نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ زلزلہ ایسے وقت آیا ہے جب پاکستان اور ایران کی سرحد کے قریب علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے پہلے ہی تباہی مچا رکھی اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشیں سیلاب کا سبب بنی ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اس خراب موسمی صورتحال اور طوفان کے باعث سیستان بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 

پاکستان میں بھی کچھ یہی صورتحال ہے۔ گزشتہ ہفتے ایران کی سرحد کے قریب واقع صوبہ بلوچستان کے شہرگوادر میں سیلاب اور بارشوںسے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ملک بھر میں حالیہ دنوں میں خراب موسمی صورتحال کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

م ا / ر ب (ڈی پی اے)